حضرت کہمس الہلالیؓ صحابی رسول تھے۔

حضرت کہمس الہلالیؓ
معلومات شخصیت

نام ونسب ترمیم

کہمس نام،باپ کا نام معاویہ تھا، نسب نامہ یہ ہے، کہمس بن معاویہ بن ابی ربیعہ ہلالی۔

اسلام ترمیم

ان کے اسلام کا زمانہ متعین طور پر نہیں بتایا جا سکتا ،اس سلسلہ میں صرف اس قدر معلوم ہے کہ اپنے جائے قیام پر مشرف باسلام ہوئے اور مدینہ آکر آنحضرتﷺ کو اپنے اسلام کی اطلاع دی۔

وطن کی واپسی وعبادت ترمیم

اطلاع دینے کے بعد پھر وطن لوٹ گئے اور ہمہ تن عبادت وریاضت میں مشغول و منہمک ہو گئے اورکامل ایک سال تک رات بھر جاگ کر عبادت کرتے اوردن کو روزہ رکھتے رہے، دوسرے سال پھر آنحضرتﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے،شدت ریاضت سے رنگ روپ بدل گیا تھا،بدن سوکھ کر کانٹا ہو رہا تھا آپ کو پہچاننے میں دشواری ہوئی بار بار سر سے پاؤں تک غور سے ملاحظہ فرماتے تھے،مگر نہ پہچان سکے،آخر میں کہمس نے عرض کیا رسول اللہ !شاید آپ مجھے غور کر رہے ہیں،فرمایا ہاں تم کون ہو؟ عرض کی کہمس الہلالی گذشتہ سال حاضر ہوا تھا،اب میں بالکل سوکھ گیا ہوں، آپ نے پوچھا ایسی حالت کیوں ہو گئی عرض کی گذشتہ حاضری کے بعد سے برابر رات کو جاگتا اوردن کو روزہ رکھتا رہا فرمایا تم کو اس قدر تکلیف اٹھانے کا کس نے حکم دیا تھا، مہینہ میں صرف ایک روزہ کافی ہے ،عرض کی مجھ میں اس سے زیادہ روزہ رکھنے کی طاقت ہے فرمایا خیر تین سہی۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. اسد الغابہ