کیلون پیمانہ ایک مطلق حرحرکیاتی درجہ حرارت کا پیمانہ ہے جو نقطہ عدم (null point) مطلق صفر (absolute zero) استعمال کرتا ہے۔ حرحرکیات کی روایتی وضاحت کے مطابق یہ وہ درجہ حرارت ہے جہاں تمام حرارتی حرکات رک جاتی ہیں۔ کیلون کی تعریف پانی کے نقطۂ ثلاثیہ (جو 0.01 سینٹی گریڈ اور 32.018 فارنہائٹ ہے) کے حرحرکیاتی درجہ حرارت کے کسر 1/273.16 (3-^10×3.6609) سے کی گئی ہے۔ جس کے مطابق پانی کے نقطۂ ثلاثیہ پر درجہ حرارت 273.16 کیلون ہوگا۔ کیلون کی نئی تعریف بولٹزمان مستقل سے کی گئی ہے جس کی قیمت 23-^10×1.380649 J/K ہے۔ حرحرکیات (thermodynamics) ميں درجہ حرارت (temperature) كى اكائی ہے۔ ايک درجہ سينٹی گريڈ اور ايک درجہ كيلون Kelvin برابر ہوتے ہيں ليكن كيلون پیمانہ كی ابتدا منفی 273°c سے شروع ہوتی ہے۔
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی کوئی حد نہیں ہوتی مگر کم سے کم درجہ حرارت کی حد صفر ڈگری کیلون ہوتی ہے۔ یعنی کائنات میں کوئی چیز صفر ڈگری کیلون سے زیادہ ٹھنڈی نہیں ہو سکتی۔ درجہ حرارت سينٹی گريڈ یا فارن ہائیٹ میں منفی ہو سکتا ہے مگر کیلون میں منفی (negative) نہیں ہو سکتا۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم