کینبرا، آسٹریلیا کا دارالخلافہ۔ (انگریزی: Canberra) یہ آسٹریلیا کا صدر مقام ہے جس کی آبادی تقریباً 345000 نفوس پر مشتمل ہے۔ کینبرا آسٹریلیا میں تقریباً آٹھواں بڑا شہر ہے۔ یہ شہر سڈنی سے تقریباً 280 کلومیٹر شمال جبکہ میلبورن سے 660 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ اس شہر کی جگہ کو 1908ء میں سڈنی اور میلبورن کے باسیوں کی باہمی رضامندی سے بطور صدر مقام چنا گیا تھا، جو آسٹریلیا کے سب سے عظیم دو شہر ہیں۔ آسٹریلوی تاریخ اور طرز تعمیر میں یہ شہر نسبتاً انوکھا تصور کیا جاتا ہے، کیونکہ یہ نہایت منظم اور روایتی طرز تعمیر سے ہٹ کر تشکیل دیا گیا ہے۔ اس شہر کی تعمیر سے قبل ایک بین الاقوامی مقابلے کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں اس شہر کے لیے ڈیزائن کا انتخاب ہونا تھا، شکاگو کے ماہرین والٹر برلے گرفن اور ماریون ماہونی گرفن کے تیار کردہ نمونہ جات برائے تعمیر شہر کو حتمی طور پر منظور کیا گیا اور یہاں شہر کی تعمیر 1913ء میں شروع کی گئی۔ اس شہر کے ڈیزائن میں بہت زیادہ سبزے اور باغات کی تعمیر کو فوقیت دی گئی، اسی سبب سے کینبرا کو “جھاڑیوں والا صدر مقام“ بھی کہا جاتا ہے۔ گو اس شہر کی تعمیر میں برپا ہونے والی جنگ عظیم اول و دوم اور عالمی کساد بازاری سے خلل پڑا مگر دوسری جنگ عظیم کے بعد سے یہ شہر نہایت تیزی سے ترقی کی منازل طے کرتا رہا ہے۔
چونکہ کینبرا آسٹریلیا کا صدر مقام ہے، اسی لحاظ سے یہاں آسٹریلوی پارلیمنٹ، عدالت عظمٰی اور تقریباً سارے سرکاری محکموں اور اداروں کے دفاتر تعمیر کیے گئے ہیں۔ سرکاری عمارات کے علاوہ یہاں کئی سماجی، تہذیبی اور قومی یادگاریں و عمارات بھی قائم ہیں جن میں قابل ذکر آسٹریلین جنگ کی یادگار، آسٹریلیا کی قومی گیلری، آسٹریلیا کا قومی میوزیم اور آسٹریلیا کا قومی کتب خانہ شامل ہیں۔ وفاقی حکومت جو یہاں سے اپنے کاروبار مملکت سر انجام دیتی ہے، کینبرا میں واحد روزگار فراہم کرنے والی ایجنسی ہے جبکہ وہی اس شہر کے انتظامی امور کو چلانے کا خرچ بھی اٹھاتی ہے۔

کینبرا
آسٹریلوی دارالحکومت علاقہ
Canberra, with the old and new Parliament House in the centre, viewed from Mount Ainslie
Aerial view of Canberra facing north with the suburbs of Barton and Forrest visible
کینبرا is located in آسٹریلیا
کینبرا
کینبرا
متناسقاتصفحہ ماڈیول:Coordinates/styles.css میں کوئی مواد نہیں ہے۔35°18′27″S 149°07′27.9″E / 35.30750°S 149.124417°E / -35.30750; 149.124417
آبادی381,488 (2013)[1][2] (8th)
 • کثافت428.6/کلو میٹر2 ([آلہ تبدیل: نامعلوم اکائی]/مربع میل)
بنیاد12 March 1913
ارتفاع577 میٹر[آلہ تبدیل: نامعلوم اکائی][3]
علاقہ814.2 کلو میٹر2 (314.4 مربع میل)[4]
منطقہ وقتAEST (یو ٹی سی+10)
 • گرمیوں میں (ڈی ایس ٹی)AEDT (یو ٹی سی+11)
مقام
علاقہ انتخاب
وفاقی ڈویژن
زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت کم سے کم درجۂ حرارت سالانہ بارش
19.7 °C
67 °F
6.5 °C
44 °F
616.4 ملی میٹر
24.3 انچ

حوالہ جات ترمیم

  1. "3218.0 – Regional Population Growth, Australia, 2012–13: ESTIMATED RESIDENT POPULATION, States and Territories – Greater Capital City Statistical Areas (GCCSAs)"۔ Australian Bureau of Statistics۔ 3 April 2014۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اپریل 2014  ERP at 30 June 2013.
  2. "3218.0 – Regional Population Growth, Australia, 2012"۔ Bureau of Statistics۔ 20 August 2013۔ 12 February 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جنوری 2014 
  3. "GFS / ECMWF data for CANBERRA AIRPORT (577 m – 35 18S – 149 12E)"۔ Mundomanz.com۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 جنوری 2015 
  4. "Great Circle Distance between CANBERRA and SYDNEY"۔ Geoscience Australia۔ March 2004۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جنوری 2017 
  5. "Great Circle Distance between CANBERRA and MELBOURNE"۔ Geoscience Australia۔ March 2004۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جنوری 2017 
  6. "Great Circle Distance between CANBERRA and ADELAIDE"۔ Geoscience Australia۔ March 2004۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جنوری 2017 
  7. "Great Circle Distance between CANBERRA and BRISBANE"۔ Geoscience Australia۔ March 2004۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جنوری 2017 
  8. "Great Circle Distance between CANBERRA and PERTH"۔ Geoscience Australia۔ March 2004۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جنوری 2017