گروہ، جسے عام طور پر انگریزی میں گروپ (group) یا (family) فیملی کہا جاتا ہے، دوری جدول (periodic table) میں موجود عمودی کالموں کو کہتے ہیں۔ ایک جدید اور معیاری دوری جدول میں 18 گروہ موجود ہیں۔

تفصیل ترمیم

جدید تعریف کے مطابق، ایک گروہ میں موجود تمام کیمیائی عناصر کے ہر ایٹم میں بیرونی شیل یا مدار میں موجود الیکٹرونز کی ترتیب یعنیconfiguration یا عام الفاظ میں ترتیب ایک جیسی ہوتی ہے۔ ایک کیمیائی عنصر کی تقریباً تمام کیمیائی خصوصیات کا دارمدار، ایٹم کے بیرونی شیل میں موجود الیکٹرونز کی ترتیب اور تعداد پر ہوتا ہے۔

گروہ میں عناصر کا رجحان ترمیم

ایک گروہ میں اگر اوپر سے نیچے کی طرف چلا جائے تو بالترتیب ہر آنے والے نئے عنصر میں ایک نئے شیل یا مدار کا اضافہ ہوتا جاتا ہے، یوں اوپر سے نیچے ایٹموں کے رداس میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔ الیکٹرون افینٹی اور آونائزیشن پاور بھی اوپر سے نیچے کم ہوتی چلی جاتی ہے۔

== مزید دیکھیے ==* دور (دوری جدول) Period* دوری جدولPeriodic Table