گریز قومی پارک، جسے کستوری ہرن قومی پارک بھی کہا جاتا ہے، پاکستان کے محفوظ علاقوں میں سے ایک ہے۔ یہ یہ آزاد کشمیر میں ضلع نیلم کی وادی گریز میں واقع ہے۔ یہ بلند ہمالیہ اور پیر پنجال کے سلسلے میں واقع ہے۔ یہ تحصیل گریز سے پینتیس منٹ کی کار مسافت پر ہے۔ اسے وادی گریز قومی پارک کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

کستوری ہرن

محل وقوع ترمیم

گریز نیشنل پارک آزاد کشمیر کے ضلع نیلم میں واقع ہے اور یہ ضلع کے سب سے مشرقی حصے پر مشتمل ہے، جو اس کے رقبے کا 14.5 فیصد ہے۔ یہ نیلم شہر سے تیس منٹ کی ڈرائیو پر ہے۔ یہ ہمالیہ کے دامن میں پیر پنجال سلسلے اور لوئر ہمالیائی سلسلے کے درمیان واقع ہے۔

جغرافیہ ترمیم

یہ پارک شمال مغرب کے بلند ہمالیہ کے دامن میں واقع ہے۔ سطح سمندر سے 3,000 میٹر کی بلندی پر، ایک ناہموار پہاڑی راستہ پارک تک رسائی کا واحد ذریعہ ہے۔ اوسط بلندی 1,500 سے -3,000 میٹر تک ہے۔ یہاں سے گزرنے والے قدرتی میٹھے پانی کے نالے دریائے نیلم کو سیراب کرتے ہیں۔ اسے سنہ 2007ء میں بطور ایک قومی پارک کے نامزد کیا گیا اور اس کا انتظام ہمالیائی جنگلی حیات کی فاؤنڈیشن کرتی ہے۔ یہ پارک 52,815 ہیکٹر (528.15 مربع کلومیٹر) کے کل رقبے پر محیط ہے۔[1]

نباتات ترمیم

 
دیودار
 
صنوبر
 
مشکی گلاب

یہاں کا مسکن مکمل طور پر مغربی ہمالیائی ذیلی الپائن مخروطی جنگلات پر مشتمل ہے، جو بنیادی طور پر درختوں جیسے صنوبر، دیودار، کائل، چنار اور بیٹولا یوٹیلس، پیسیہ سمتھیانا، ابیز پنڈرو (فر) کے ساتھ ساتھ خطرے سے دوچار اناچی یان ٹیکسس یا ہمالایا (لدوسلی) جو معدومیت کے آخری کنارے پر ہے، پر مشتمل ہے۔ عام پھولوں والے پودوں میں روزا مشکی گلاب اور جڑی بوٹیاں اور گھاس جیسے سکیمیہ لاوریولا اور سائنوپوڈوفائلم شامل ہیں جو نچلی ڈھلوان کے پودوں کو بناتے ہیں۔[2]

حیوانات ترمیم

نیشنل پارک کا قیام خطرے سے دوچار کستوری ہرن کے تحفظ کے لیے عمل میں لایا گیا تھا۔ [3] مجموعی طور پر یہ تقریباً 19 ممالیہ، 100 پرندوں اور چند رینگنے والے جانوروں کا مسکن ہے۔ ہمالیائی کستوری ہرن یہاں پایا جاتا ہے اور کل آبادی ممکنہ طور پر 50 سے تجاوز کر سکتی ہے۔

پارک کی اہم ممالیہ اقسام میں شامل ہیں:

ہندوستانی چیتا، پینتھیرا پرڈس ملارڈی

برفانی چیتا، پینترا انسیا

• چیتا نما بلی، پرایونیلورس بینگالینسس

ہمالیائی بھورا ریچھ، ارسس آرکٹوس ازابیلینس

ہمالیائی کالا ریچھ، آرسس تھیبیٹانس لینیگر

ہمالیائی بھیڑیا، کینس لپس چانکو

پیلے گلے والا سمور، مارٹس فلاویگولا

پہاڑی سمور، مارٹس فوینا

• سرخ دیوہیکل اڑنے والی گلہری، پیتارستا البیوینتر

• قرمزی مارموٹ، مارموٹا کاوڈاٹا اوریا

کشمیری ہرن، سیروس ایلافس ہینگلو

• ہمالیائی کستوری ہرن، موسچس لیوکوگاسٹر

کشمیری کستوری ہرن، موسچس کیوپریئس

پارک کے پرندوں میں شامل ہیں:

• ہمالیائی کبک برفانی، ٹیٹروگلس ہمالیینسس

• ہمالیائی قلقل، لوفوفورس امیجانس

• کلدار بلبل، پکریشیا میلفورا

ہمالیائی گدھ، جپس ہملاینسس

اور رینگنے والے جانوروں میں لداخی چھپکلی اور اگاما شامل ہیں۔


نگار خانہ ترمیم

 
پیلی گردن والا سمور
 
دیوہیکل سرخ گلہری
 
قرمزی مارموٹ
 
کشمیری ہرن
 
کشمیری کستوری ہرن

حوالہ جات ترمیم

  1. The Bears in Musk Deer National Park Gurez, Azad Jammu and Kashmir and their Conflict with Local People.
  2. Musk Deer National Park
  3. Carnivores' diversity and conflicts with humans in Musk Deer National Park, Azad Jammu and Kashmir, Pakistan

زمرہ:پاکستان کے قومی پارک