گلواون ایٹم کے مرکزے کے اندر ایسے بنیادی ذرات ہوتے ہیں جو قوی تعاملات (strong interaction) کا سبب بنتے ہیں۔ یہ بوزون کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور مختلف کوارک کو آپس میں جوڑنے کا کام انجام دیتے ہیں۔ گلو انگریزی میں گوند کو کہتے ہیں جو مختلف چیزوں کو جوڑ دیتا ہے۔ گلواون بھی کوارک کو جوڑ دیتا ہے۔ کوارک کے اس طرح جڑ جانے سے نیوٹرون اور پروٹون وغیرہ وجود میں آتے ہیں۔

ایک نیوٹرون کے اندر تین کوارک ہوتے ہیں جن کے درمیان مسلسل گلواون کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے۔

فوٹون کی طرح گلواون کی بھی حالت سکون کی کمیت صفر ہوتی ہے، دونوں پر کوئی برقی چارج نہیں ہوتا اور دونوں کا spin نمبر ایک ہوتا ہے۔ لیکن فوٹون کے برعکس گلواون کلر چارج کے حامل ہوتے ہیں۔ فوٹون عام حالت میں آپس میں نہیں چپکتے۔ گلواون کوارک سے بھی چپک سکتے ہیں اور آپس میں بھی۔

جس طرح برقی مقناطیسی (electromagnetic) تعاملات میں فوٹون کا تبادلہ ہوتا ہے اسی طرح ایٹمی مرکزے کے اندر قوی تعاملات میں کوارک کے درمیان گلواون کا تبادلہ ہوتا ہے۔
کل آٹھ طرح کے گلواون ہوتے ہیں۔ ان میں سے چھ گلواون پر دو دو کلر چارج ہوتے ہیں، ایک گلواون پر چار کلر چارج ہوتے ہیں جبکہ آخری گلواون پر چھ کلرچارج ہوتے ہیں۔[1] اس کے برعکس ہر کوارک پر صرف ایک کلر چارج ہوتا ہے۔ Leptons (جیسے الیکٹرون اور نیوٹرینو) پر نہ کوئی کلر چارج ہوتا ہے اور نہ ہی یہ کلر چارج کی اسٹرونگ فورس سے جوڑے جا سکتے ہیں۔

بنیادی ذرات ترمیم

بنیادی ذرات (Elementary Particles)
ذرہ ہر نسل میں اقسام نسلیں ضد ذرہ کلر چارج تعداد
کوارک (فرمیون) 2 3 جوڑا 3 36
لیپٹون (فرمیون) 2 3 جوڑا کوئی نہیں 12
گلواون (بوسون) 1 1 خود 8 8
W (بوسون) 1 1 جوڑا کوئی نہیں 2
Z (بوسون) 1 1 خود کوئی نہیں 1
فوٹون (بوسون) 1 1 خود کوئی نہیں 1
Higgs (بوسون) 1 1 خود کوئی نہیں 1
کل تعداد 61
 
Standard Model کے مطابق بنیادی ذرات۔ صرف فوٹون اور گلواون غیر مادی (mass less) ذرات ہیں۔ مادی ذرات میں الیکٹرون نیوٹرینو سب سے ہلکا ہوتا ہے۔ تمام ذرات spin نمبر کے حامل ہوتے ہیں سوائے ہگز بوزون کے۔ بوزون کی پانچ قسمیں ہوتی ہیں مگر ان میں سے صرف ایک (یعنی گلواون) پر کلر چارج ہوتا ہے۔

بنیادی قوتیں ترمیم

بنیادی قوتیں چار طرح کی ہوتی ہیں۔ ان میں سب سے کمزور کشش ثقل ہوتی ہے۔ مقناطیس کی قوت بھی کشش ثقل سے زیادہ ہوتی ہے۔

قوت موجودہ نظریہ قوت کے لیے ذرہ تقابلی طاقت گھٹاو حد۔ میٹر میں برتاو
قوی
(قوی تفاعل)
مقداریہ لونی حرکیات
(QCD)
گلواون 1038 گنا 10−15 کشش و دھکیل
الیکٹرومیگنیٹک
(Electromagnetic)
Quantum electrodynamics
(QED)
فوٹون 1036 گنا   لا محدود کشش و دھکیل
نحیف
(نحیف تفاعل)
Electroweak Theory
(EWT)
W اور Z بوزون 1025 گنا   10−18 صرف کشش
کشش ثقل
(Gravitation)
عمومی اضافیت
(GR)
گریویٹون؟ (فرضی) 1 گنا   لا محدود صرف کشش

مزید دیکھیے ترمیم

حوالے ترمیم