گلی باغ (انگریزی: Gulibagh) پاکستان کا ایک human-geographic territorial entity جو خیبر پختونخوا میں واقع ہے۔[1]

پاکستان کی یونین کونسلیں
ملک پاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیمخیبر پختونخوا
پاکستان کی انتظامی تقسیمضلع سوات
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

پشتو زبان میں لغوی معنی "پھولوں کا باغ" ہے۔

ضلع سوات میں 7 تحصیلیں ہیں یعنی خوازخیلہ، چارباغ، کبل، بریکوٹ، بابوزئی اور بحرین۔ ہر تحصیل یونین کونسلوں کی مخصوص تعداد پر مشتمل ہے۔ ضلع سوات میں 65 یونین کونسلیں ہیں، 56 دیہی اور 09 شہری۔

یونین کونسل گلی باغ میں چھوٹے گاؤں شامل ہیں یعنی گلی باغ ، لنڈاکے، ڈکورک، ال آباد، ولی آباد، عالم گنج اور روریا۔ جب کہ اگر ایک گاؤں کے طور پر دیکھا جائے تو گلی باغ میں چھ محلے ہیں یعنی بودبابا، ولی آباد، سپینہ کھوڑہ، شینڈنڈ، مائرہ اور کیلے۔ گاؤں کی زیادہ تر آبادی کیلے میں ہے۔

کیڈٹ کالج سوات ، سوات کا ایک اہم ادارہ بھی گلی باغ گاؤں کے ولی آباد محلہ میں واقع ہے۔ جبکہ سوات کی یونیورسٹی یونین کونسل گلی باغ کے حصے "الآباد" میں ہے۔

یونین کونسل گلی باغ کی اہم شخصیات میں شامل ہیں:

  • محمد ضیاء (سابق تحصیل کونسلر)،
  • حمزہ خان درانی،
  • محمد زیب خان (سابق ناظم)،
  • ایڈوکیٹ رفیق احمد،
  • ڈاکٹر افتخار علی (ریسرچ سائنٹسٹ کولمبیا یونیورسٹی ارونگ میڈیکل سینٹر، نیویارک، امریکا؛ چائنیز اکیڈمی کے سابق آف سائنسز اور یونیورسٹی آف سوات)۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Gulibagh"