گوجرخان ریلوے اسٹیشن

ضلع راولپنڈی میں ایک مصروف ترین ریلوے اسٹیشن

گوجرخان ریلوے اسٹیشن ، گوجرخان، ضلع راولپنڈی ، پنجاب، پاکستان میں کراچی–پشاور ریلوے لائن پر واقع ہے۔۔ یہ تحصیل گوجرخان کا سب سے بڑا ریلوے اسٹیشن ہے۔ اس ریلوے اسٹیشن پر ہسپتال، مسجد اور تھانے سمیت مختلف سہولیات موجود ہیں۔

گوجر خان ریلوے اسٹیشن
Gujar Khan Railway Station
محل وقوعریلوے روڈ، گوجرخان
 پاکستان
متناسقات33°15′31″N 73°18′28″E / 33.2587°N 73.3079°E / 33.2587; 73.3079متناسقات: 33°15′31″N 73°18′28″E / 33.2587°N 73.3079°E / 33.2587; 73.3079
مالکپاکستان ریلویز
لائن(لائنیں)کراچی–پشاور ریلوے لائن
پلیٹ فارم2
ٹریک3
تعمیرات
پارکنگموجود ہے
بائیسکل سہولیاتموجود ہے
معذور رسائیHandicapped/disabled access Mosque
دیگر معلومات
اسٹیشن کوڈGKN
کرایہ زونپاکستان ریلویز راولپنڈی ڈویژن
خدمات
پچھلا اسٹیشن پاکستان ریلوے اگلا اسٹیشن
مسہ کسوال
بطرف کیماڑی
کراچی-پشاور لائن گھنگریلہ
Map
پاکستان ریلوے نیٹ ورک

اس ریلوے اسٹیشن پر عملہ ہروقت موجود رہتا ہے اور یہاں پرایک بکنگ آفس بھی ہے۔ ریلوے اسٹیشن 2 پلیٹ فارموں پر مشتمل ہے۔ پیدل چلنے والوں کے لیے لکڑی اور سٹیل سے بنے ہوئے پل موجود ہیں۔ ریلوے اسٹیشن پر 3 ریل لائنیں ہیں۔ یہاں سے ریل گاڑیاں کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی، نوشہرہ، حیدرآباد، سبی، سکھر، اٹک، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان، سرگودھا، کوٹری، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور جیکب آباد اور پاکستان کے دوسرے شہروں کو جاتیں ہیں۔ اس اسٹیشن پر ریل گاڑیاں صرف دو منٹ کے لیے رکتیں ہیں۔

تاریخ ترمیم

گوجرخان ریلوے اسٹیشن , پاکستان بننے سے قبل برطانوی دور میں بنایا گیا تھا۔ اور اس کا قیام 1916ء میں رکھا گیا۔

سہولیات ترمیم

اس وقت یہ اسٹیشن پاکستان ریلویز کے استعمال میں ہے ۔ گوجرخان ریلوے اسٹیشن میں تقریباً تمام سہولیات موجود ہیں۔یہاں ریلوے ریزرویشن اور انفارمیشن آفس اور کارگو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت موجود ہے۔ یہاں گاڑیاں کھڑی کرنے کے لیے ایک وسیع کار پارکنگ کی سہولت موجود ہے۔ دیگر سہولیات بھی میسر ہیں جن میں ٹک شاپ، واٹر کولر، بیت الخلا اور آرام کی جگہیں وغیرہ شامل ہیں۔

ٹرین سروسز ترمیم

گوجر خان ریلوے اسٹیشن پر کچھ ٹرینیں رکتی ہیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے ۔

گاڑی کا نام اسٹیشنز جہاں رکتی ہے
عوام ایکسپریس پشاور، نوشہرہ، راولپنڈی، لاہور، ملتان، حیدرآباد، کراچی
ہزارہ ایکسپریس ہری پور، راولپنڈی، سرگودھا، جھنگ، ملتان، حیدرآباد، کراچی
جعفر ایکسپریس راولپنڈی، گجرات، لاہور، ملتان، سکھر، سبی، کوئٹہ
پاکستان ایکسپریس راولپنڈی، جہلم،حافظ آباد، فیصل آباد، ملتان، حیدرآباد، کراچی
سبک خرام ایکسپریس راولپنڈی، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور
تیزگام راولپنڈی، گجرات، لاہور، ملتان، نوابشاہ، حیدرآباد، کراچی

رابطہ کی معلومات ترمیم

گوجرخان ریلوے اسٹیشن کا رابطہ نمبر ہے۔ مزید معلومات کے لیے گوجرخان ریلوے اسٹیشن بکنگ آفس جا سکتے ہیں یا 117 پر پاکستان ریلوے کے نمائندے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ پاکستان ریلویز کی سرکاری ویب گاہ کے مطابق گوجرخان ریلوے اسٹیشن کا کوڈ GKN ہے۔

ذرائع نقل و حمل ترمیم

اسٹیشن کے بالکل باہر ایک بس اسٹاپ اور ٹیکسی اسٹینڈ ہے، جس سے مسافروں کے لیے اسٹیشن آنے اور جانے میں آسانی ہوتی ہے۔

تصاویر ترمیم

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

بیرونی روابط ترمیم