یہ مضمون پاکستان میں ایک سابق سیاسی عہدے گورنر جنرل کے بارے میں ہے۔ پاکستانی صوبوں کے گورنروں کے بارے میں مضمون کے لیے دیکھیے فہرست گورنران پاکستان

گورنر جنرل پاکستان
Governor-General Pakistan
محمد علی جناح
خطابہز ایکسی لینسی
رہائشگورنر ہاؤس سندھ
تقرر کُننِدہبادشاہت پاکستان
تشکیل15 اگست 1947
اولین حاملمحمد علی جناح
آخری حاملاسکندر مرزا
ختم کر دیا23 مارچ 1956

گورنر جنرل(انگریزی: Governor-General of Pakistan) قیام پاکستان کے بعد تاج برطانیہ کے نمائندے کی حیثیت سے ملک کا اعلیٰ ترین عہدہ تھا۔ گورنر جنرل 1947ء سے 1952ء تک شاہ جارج ششم اور 1952ء سے 1956ء تک ملکہ ایلزبتھ دوم کا نمائندہ قرار دیا جاتا تھا۔ 1956ء میں آئین کی تکمیل کے ساتھ ہی گورنر جنرل کا عہدہ ختم ہو گیا۔

1947ء میں قیام پاکستان کے بعد بھارت کی طرح پاکستان میں بھی تعزیرات ہند 1935ء کے قوانین کا تسلسل جاری رہا جس کے تحت آئین کی تیاری تک آئینی بادشاہت جاری رہے گی۔ اس میں شاہ وزير اعظم کی مشاورت سے گورنر جنرل کا تقرر کیا کرتا تھا اور گورنر جنرل ملک میں شاہ/ملکہ کا نمائندہ ہوتا تھا۔ لیکن قیام پاکستان کے موقع پر انگریزوں کے ہندوؤں کی جانب جھکاؤ اور پاکستان مسلم لیگ میں محمد علی جناح کی حیثیت و عظیم خدمات کے باعث نومولود ریاست میں گورنر جنرل کو زیادہ اختیارات حاصل رہے۔ پہلے گورنر جنرل محمد علی جناح اپنی وفات 11 ستمبر 1948ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔

1956ء میں آئین کی تیاری کے بعد گورنر جنرل کا عہدہ ختم کر دیا گیا اور اس کی جگہ صدر پاکستان کے عہدہ نے لے لی اور اس وقت کے گورنر جنرل اسکندر مرزا ملک کے پہلے صدر قرار پائے۔

فہرست گورنر جنرل پاکستان ترمیم

شمار نام تصویر قلمدان سنبھالا قلمدان چھوڑا سیاسی جماعت تبصرہ
1 محمد علی جناح   15 اگست 1947ء 11 ستمبر 1948ء   پاکستان مسلم لیگ مملکت کے پہلے گورنر جنرل
2 خواجہ ناظم الدین   14 ستمبر 1948ء 17 اکتوبر 1951ء   پاکستان مسلم لیگ وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے باعث عہدہ چھوڑا
3 ملک غلام محمد   17 اکتوبر 1951ء 6 اکتوبر 1955ء آزاد
4 اسکندر مرزا فائل:Iskander mirza.jpg 6 اکتوبر 1955ء 23 مارچ 1956ء ریپبلکن پارٹی گورنر جنرل کا عہدہ ختم کر دیا گیا، اختیارات صدر

مزید دیکھیے ترمیم

ترمیم

=