ہسپانیولا بحر اوقیانوس اور بحیرہ کیریبین کے درمیان واقع ایک بڑا جزیرہ ہے جس پر ہیٹی اور ڈومینیکن جمہوریہ واقع ہیں۔ اس کے مغرب میں کیوبا اور مشرق میں پورٹو ریکو کے جزائر واقع ہیں۔ کرسٹوفر کولمبس 5 دسمبر 1492ء کو یہاں پہلی بار پہنچا اور 1493ء میں اس نے اپنے دوسرے سفر میں یہاں پہلی ہسپانوی نو آبادی بنائی۔ یہ واحد جزیرہ ہے جس پر کولمبس نے اپنے چاروں سفر کے دوران قیام کیا۔ اس جزیرے کے مغربی ایک تہائی حصے پر ہیٹی جبکہ بقیہ دو تہائی حصے پر ڈومینیکن جمہوریہ واقع ہے۔ جزیرے کی بیشتر زمین پہاڑی ہے جن کے درمیان زرخیز وادیاں واقع ہیں۔

ہسپانیولا