ہیومن رائٹس واچ (میگزین)

ماہنامہ ہیومن رائٹس واچ لاہور سے شائع ہونے والا ایک میگزین ہے جو عرصہ 13 سال سے جاری و ساری ہے

اس کا اجرا ممتاز صحافی غلام مصطفیٰ چوہدری نے 2010ء میں کیا تھا یہ میگزین اپنی اشاعت کے وقت سے باقاعدہ شائع ہو رہا ہے۔اور اس کی اشاعت میں کبھی تعطل نہیں آیا

اس میگزین کی ادارت کی ذمہ داریاں سینئر صحافی غلام مصطفیٰ چوہدری ادا کر ریے ییں۔ جس میں انسانی حقوق کے تحفظ و فروع کے لیے ممتاز قلم کاروں کی تحاریر شامل ہوتی ہیں نیز دنیا بھر سے انسانی حقوق کے حوالے سے سرگرمیوں کی بھرپور کوریج موجود ہوتی ہے اور اسے سول سوسائٹی اور سیاسی و سماجی حلقوں میں باقاعدگی سے پڑھا جاتا ہے۔

میگزین کا باقاعدہ ایک بلاگ بھی موجود ہے جس میں 2010ء سے تمام میگزین دستیاب ہیں اس بلاگ سے ملک بھر کے قارئین اور بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی آن لائن یر ماہ کا تازہ شمارہ اور پرانے میگزین باآسانی دیکھ سکتے ہیں