یاسر عرفات (24 اگست، 1929ء تا 11 نومبر، 2004ء) فلسطینی حریت پسند گروپ پی ایل او کے سربراہ اور فلسطینی صدر تھے۔ یاسر عرفات کے مطابق وہ یروشلم میں پیدا ہوئے لیکن کچھ اطلاعات کے مطابق وہ مصر کے شہر قاہرہ میں پیدا ہوئے۔ یاسر عرفات کے تمام بہن بھائی بھی قاہرہ میں رہے اور وہیں وفات پائی۔ یاسر عرفات نے قاہرہ یونیورسٹی سے انجنئیرنگ کی تعلیم حاصل کی۔ انھوں نے اپنی جدوجہد کا آغاز 1956ء میں فتح تحریک شروع کر کے کیا۔ جس کے بعد انھوں نے 1966ء پی ایل او کی باگ دوڑ سنبھالی۔ یاسر عرفات نے اپنی جوانی فلسطین کی آزادی کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے گزاری۔

یاسر عرفات
(عربی میں: ياسر عرفات ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

مناصب
کرسی نشین فلسطین لبریشن آرگنائزیشن   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
4 فروری 1969  – 29 اکتوبر 2004 
 
محمود عباس 
صدر فلسطین (1 )   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
2 اپریل 1989  – 11 نومبر 2004 
 
محمود عباس 
صدر فلسطینی قومی اتھارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
5 جولا‎ئی 1994  – 11 نومبر 2004 
معلومات شخصیت
پیدائشی نام (عربی میں: محمد ياسر عبد الرحمن عبد الرؤوف عرفات ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 4 اگست 1929ء[1][2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قاہرہ[4][3]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 11 نومبر 2004ء (75 سال)[5][1][6][7][8][9][10]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات دماغی جریان خون  ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش مراکشی محلہ  ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ریاستِ فلسطین  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نسل عربی [11]  ویکی ڈیٹا پر (P172) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت فتح  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ سہی عرفات (17 جولا‎ئی 1990–11 نومبر 2004)  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ قاہرہ (1944–1950)  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تخصص تعلیم مدنی ہندسیات  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد بیچلر  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان[12]،  سول انجیئنر  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان عربی  ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عربی[13]،  انگریزی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
عہدہ کمانڈر ان چیف  ویکی ڈیٹا پر (P410) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لڑائیاں اور جنگیں عرب اسرائیل جنگ 1948  ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 گرینڈ کولار آف دی آرڈر آف گوڈ ہوپ (1998)[14]
نوبل امن انعام  (1994)[15][16]
جواہر لعل نہرو ایوارڈ (1988)[17]
 نشان جمہوریہ
 گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف دی وائیٹ لائن
پرنسسز آف ایسٹوریس ایوارڈ برائے بین الاقوامی تعاون  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
 
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

شادی ترمیم

شادی زندگی کے آخری حصے میں سہی عرفات سے کی۔ یاسر عرفات کی اکلوتی اولاد ان کی بیٹی ہے جو 1996ء میں فرانس میں پیدا ہوئی اور اب اپنی ماں کے ساتھ فرانس میں مقیم ہے۔

جدوجہد ترمیم

عرفات نے 1974ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں چھاپہ مار کی وردی پہنے تاریخی خطاب کیا۔ انھوں نے ساری زندگی خطرات سے کھیلتے ہوئے گزاری اور جب 1982ء میں اسرائیل نے بیروت پر حملہ کیا تو اس وقت وہ بیروت میں موجود تھے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ انھوں نے بیروت میں روس کے سفارت خانے میں گھس کر جان بچائی۔ یاسر عرفات نے اپنی جدوجہد کے دوران میں کویت، تیونس، لبنان کے علاوہ کئی ملکوں میں قیام کیا۔ یاسر عرفات پر کئی قاتلانہ حملے ہوئے۔ اسرائیل نے تیونس میں پی ایل او کے ہیڈکواٹرز پر حملہ کیا۔ لیکن یاسر عرفات اس حملے میں محفوظ رہے۔ اردن کی حکومت نے 1986ء میں عمان (اردن) میں ان کے دفاتر کو بند کر دیا۔ 1988ء میں امریکا نے فلسطینی رہنما کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے سے روکنے کے لیے ان کو امریکا کا ویزہ دینے سے انکار کر دیا بعد میں انھوں نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا۔

اعزازات ترمیم

یاسر عرفات نے 1988ء میں امریکی یہودیوں کے ساتھ ایک مشترکہ بیان میں اسرائیل کے وجود کو ماننے کا اعلان کیا۔ نوے کی دہائی میں یاسر عرفات کو امن کے کئی انعامات سے نوازا گیا۔ انھیں اسرائیلی وزیر اعظم رابن اور وزیر خارجہ شمعون پیرز کے ساتھ مشترکہ نوبل کا امن انعام دیا گیا۔ جنوبی افریقا کے رہنما نیلسن منڈیلا نے بھی فلسطینی رہنما کو کیپ ہوپ انعام سے نوازا۔

چالیس سال سے زیادہ جلا وطنی کے بعد 1994ء میں وہ واپس فلسطین گئے۔ انھوں نے اسرائیل کے ساتھ ایک امن سمجھوتہ کیاجس کے تحت فلسطین نیشنل اتھارٹی قائم ہوئی۔ بعد میں یاسر عرفات نے دو سال رملہ میں محصور کی زندگی گزاری لیکن باوجود اسرائیلی حملوں کے اسے چھوڑنے پر کبھی تیار نہ ہوئے۔

وفات ترمیم

پیرس کے ایک ہسپتال میں انتقال ہوا۔ بعض لوگوں کے مطابق زہر دیا گیا اور ہسپتال نے رپورٹ بھی ان کے خاندان کو نہیں دی۔ غزہ میں اپنے کمپاونڈ کے قریب دفن ہوئے۔ جنازہ مصر میں پڑھایا گیا جس میں دنیا کے بہت سے سربراہان مملکت نے شرکت کی۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب ربط : https://d-nb.info/gnd/118503766  — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
  2. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=ola2002146926 — اخذ شدہ بتاریخ: 23 نومبر 2019
  3. ^ ا ب این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=ola2002146926 — اخذ شدہ بتاریخ: 3 مارچ 2024 — عنوان : Interactive Encyclopedia of the Palestine Question
  4. مصنف: ویکیپیڈیا برادری، جیمی ویلز اور لیری سینگر — مدیر: ویکیپیڈیا برادری — خالق: جیمی ویلز اور لیری سینگر
  5. http://news.bbc.co.uk/1/hi/3984841.stm
  6. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb120454206 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  7. ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6vr9hjz — بنام: Yasser Arafat — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  8. فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/9747634 — بنام: Yasser Arafat — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  9. ڈسکوجس آرٹسٹ آئی ڈی: https://www.discogs.com/artist/3555439 — بنام: Yasser Arafat — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  10. ایس این ایل آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=4342&url_prefix=https://snl.no/&id=Yasir_Arafat — بنام: Yasir Arafat — عنوان : Store norske leksikon
  11. Swedish Film Database person ID: https://www.svenskfilmdatabas.se/sv/item/?type=person&itemid=331171
  12. Revelan conexiones de los Montoneros con Arafat y organizaciones palestinas
  13. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb120454206 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  14. https://web.archive.org/web/20150118121430/http://www.v1.sahistory.org.za/pages/artsmediaculture/culture%20&%20heritage/national-orders/1998.htm
  15. http://www.nobelprize.org/nobel_prizes/peace/laureates/1994/
  16. https://www.nobelprize.org/nobel_prizes/about/amounts/
  17. https://www.nobelprize.org/nobel_prizes/about/amounts/https://web.archive.org/web/20190402094610/http://iccr.gov.in/content/nehru-award-recipients — سے آرکائیو اصل

بیرونی روابط ترمیم