یوسف بن تاشفین مراکش کے جنوب میں صحرائی علاقے کارہنے والا تھا جس نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے صحرائے اعظم اور اس کے جنوب میں خاندان مرابطین کی حکومت قائم کی اور بعد ازاں اسے اسپین تک پھیلادیا۔ اس نے صحرائے اعظم میں رہنے والے نیم وحشی اور حبشی باشندوں سے کئی سال تک لڑائیاں کیں اور اپنی حکومت دریائے سینیگال تک بڑھادی تھی۔ یہ لوگ ان قبائل کے خلاف جہاد ہی نہیں کرتے تھے بلکہ ان میں اسلام کی تبلیغ بھی کرتے تھے اور اس طرح انھوں نے بے شمار بربروں اور حبشیوں کو مسلمان بنایا۔ تبلیغ کا یہ کام یوسف کے چچا عبد اللہ بن یٰسین کی نگرانی میں ہوتا تھا۔ انھوں نے اس مقصد کے لیے دریائے سینی گال کے ایک جزیرے میں ایک خانقاہ بنائی تھی۔

یوسف بن تاشفین
سلطان مراکش
یوسف بن تاشفین کا اسلامی خطاطی نام
1061ء1106ء
جانشینعلی بن یوسف
مکمل نام
یوسف بن تاشفین
شاہی خاندانمرابطین
والدتاشفین ابن ابراہیم
پیدائش1009ء
وفات1106ء
مذہباسلام

شہر مراکش کی بنیاد ترمیم

شروع میں یوسف بن تاشفین اس کام میں اپنے چچا کے ساتھ تھا لیکن بعد میں یوسف شمال کی طرف آگیا اور یہاں فاس اور دوسرے شہر فتح کرکے کوہ اطلس کے دامن میں واقع شہر مراکش کی بنیاد ڈالی۔ اندلسی مسلمانوں کا وفد یوسف سے امداد لینے کے لیے اسی شہر مراکش میں آیا تھا۔

جنگ زلاقہ ترمیم

مکمل مضمون کے لیے جنگ زلاقہ

یوسف بن تاشفین اندلسی مسلمانوں کی مدد کے لیے تیار ہو گیا اور ایک طاقت ور فوج کے ساتھ اندلس روانہ ہوا۔ 1086ء میں مسیحی بادشاہ الفانسو نے ”زلاقہ“ کے میدانِ جنگ میں مسلمانوں کامقابلہ کیا۔ ایک سخت لڑائی کے بعد یوسف بن تاشفین نے الفانسو کو شکست دی۔ جنگ زلاقہ نے ایک انقلاب پیدا کر دیا،مسیحیوں کی ہمتیں ٹوٹ گئیں اور یوسف بن تاشفین نے اندلس کی چھوٹی چھوٹی مسلمان حکومتوں کو ختم کرکے ان کو سلطنت مرابطین میں شامل کر لیا۔

شخصیت اور کارنامے ترمیم

یوسف بن تاشفین نے 1061ءسے 1107ءتک حکومت کی۔ وہ بڑا نیک اور عادل حکمران تھا،اس کی زندگی بڑی سادہ تھی۔ تاریخ اسلام میں اس کی بڑی اہمیت ہے۔ صحرائے اعظم میں اسلام کی اشاعت اور اندلس میں مسیحی یلغار کو روکنا اس کے بہت بڑے کارنامے ہیں۔ شہر مراکش کی تعمیر بھی قابل فخر کارناموں میں شمار ہوتی ہے کیونکہ اس طرح اس نے ایک نیم وحشی علاقے میں دار الحکومت قائم کرکے تہذیب اور علم کی بنیاد ڈالی۔ یوسف نے تقریباً پچاس سال حکومت کی۔ اس کی قائم کی ہوئی سلطنت دولت مرابطین (1061ءتا 1147ء) کہلاتی ہے۔ یوسف کے انتقال کے بعد یہ حکومت مزید 40 سال قائم رہی۔ اس کے بعد جن لوگوں کی حکومت ہوئی وہ موحدین کہلاتے تھے۔

خاندان مرابطین کی حکومت ترمیم

453ھ تا 541ھ بمطابق 1061ءتا 1147ء
  1. ۔ یوسف بن تاشفین 453ھ تا 500ھ بمطابق 1061ء تا 1107ء
  2. علی بن یوسف تاشفین 500ھ تا 537ھ بمطابق 1107ء تا 1143ء
  3. تاشفین بن علی 537ھ تا 541ھ بمطابق 1143ء تا 1147ء

بیرونی روابط ترمیم