29 جون 30 جون 1 جولائی 2 جولائی 3 جولائی

واقعات ترمیم

  • 2023ء - بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں ایک خوفناک بس حادثے میں 26 افراد ہلاک ہو گئے۔
  • 1867ء - برٹش نارتھ امیریکن ایکٹ، 1867ء کینیڈا کے آئین کے طور پر نافذ العمل ہو گیا جس سے کینیڈین فیڈریشن وجود میں آئی۔ جان اے میکڈونلڈ نے اس کے پہلے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔
  • 1961ء - راولپنڈی کو پاکستان کا دار الحکومت بنا کر کراچی کو صوبہ سندھ میں شامل کر دیا گیا۔
  • 1997ء چین دوبارہ ہانگ کانگ کا حصہ بنا [1]
  • 1994ء پی ایل او لیڈر یاسر عرفات کی ستائیس سالہ جلا وطنی کے بعد پہلی بار غزہ آمد [1]
  • 1978ء پاکستان مسلم لیگ نے جنرل ضیاء الحق کی مجوزہ حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کیا [1]
  • 1975ء سعودی عرب کے بادشاہ خالد نے سعودی پاک بینک کے قیام کی منظوری دی [1]
  • 1970ء صدریحیی خان نے ون یونٹ تحلیل کرکے صوبوں کی سابقہ حیثیت بحال کردی [1]
  • 1966ء پہلی رنگین ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز کینیڈا سے ہوا [1]
  • 1965ء مغربی پاکستان اسمبلی نے اعظم فاروقی کی پیش کش کردہ شراب نوشی پر پابندی کی قرارداد منظور کی [1]
  • 1948ء قائد اعظم نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا افتتاح کرتے ہوئے اسے مالیاتی خود مختاری کی علامت قرار دیا [1]
  • 1935ء امریکن تحقیقاتی بیورو (اے بی آئی) کو تحقیقی فیڈرل بیورو (ایف بی آئی) کا نام دے دیا گیا [1]
  • 1916ء جنگ عظیم اول: روم میں پہلے دن کی محاذ آرائی میں بیس ہزاربرطانوی فوجی ہلاک اور چالیس ہزار زخمی ہوئے [1]
  • 1881ء امریکا اور کینیڈا کے مابین پہلی بین الاقوامی فون کال سروس کا آغاز [1]
  • 1798ء کو نپولین بونا پارٹ نے مصر کے شہر اسکندریہ کو فتح کیا ۔[2]
  • 1858ء کو مشہور برطانوی سائنس دان چارلیس ڈارون نے لندن ایک اجتماع میں اپنا وہ تاریخ مقالہ پیش کیا جس میں انسانی ارتقا کا نظریہ پیش کیا گیا ۔[2]
  • 1929ء کو مشہور کارٹون کردار " پوپائے دی سیلر " پہلی بار امریکا میں منظر عام پر آیا ۔[2]
  • 1941ء کو ٹیلی وژن پر پہلا اشتہار دکھایا گیا۔ نیو یارک کے ڈبلیو این بی ٹی چینل پر دکھایا جانے والا یہ اشتہار بلووا نامی گھڑی کا تھا [2]

ولادت ترمیم

وفات ترمیم

تعطیلات و تہوار ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر​ "آج کا دن تاریخ میں"۔ اردو ڈاٹ کو 
  2. ^ ا ب پ ت ٹ "آج کی تاریخ"۔ روزنامہ نئی بات