2008ء-2009ء غزہ پر اسرائیلی حملے اسرائیل اور فلسطین کے اسلامی گروپ حماس و دیگر چھوٹے بڑے اسلامی گروپوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ ہے، جس کا آغاز 27 دسمبر، 2008ء کو اسرائیلی فضائی حملوں سے ہوا، جس کو اسرائیل نے آپریشن کاسٹ لیڈ (Operation Cast Lead) کا نام دیا، جس کے نتیجے میں 19 دسمبر، 2008ء کو چھ ماہ سے جاری عارضی جنگ بندی کا خاتمہ ہو گیا۔ اسرائیل کا موقف یہ ہے کہ یہ حملے حماس کی جانب سے اسرائیل پر کیے جانے والے راکٹ حملوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کا رد عمل ہیں، اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرسمس سے ایک دن پہلے یعنی 24 دسمبر، 2008ء کو حماس کی طرف سے اسرائیل پر 98 راکٹ داغے گئے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ حملے حماس کی جنگی قابلیت اور طاقت کے ختم ہونے تک جاری رہی نگے تاکہ مستقبل قریب یا بعید میں حماس دوبارہ اسرائیل پر حملے نہ کرسکے جبکہ حماس کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے خاتمہ کا ذمہ دار اسرائیل ہے، اب دوبارہ جنگ بندی کا معاہدہ اُس وقت تک نہیں کیا جا سکتا، جب تک اسرائیل غزہ کو دوبارہ کھول نہیں دیتا کیونکہ اسرائیل نے غزہ کا محاصرہ کر لیا ہے۔ جنگ بندی کے بعد اس تنازع کا آغاز نومبر، 2008ء میں غزہ میں اسرائیلی فوج کے چھاپے میں 6 فلسطینی مسلمانوں کی شہادت سے ہوا۔[15]2006ء میں فلسطین میں حماس کی اتحادی حکومت کے قیام کے بعد یہ وحشیانہ ترین حملے ہیں، اس تنازع میں اب تک 550 سے زائد فلسطینی مسلمان شہید ہو چکے ہیں۔[16][17][18][19][20][21] اب تک ہلاک ہونے والے 550 فلسطینیوں میں سے 25 فیصد عورتیں اور بچے ہیں جبکہ زخمیوں میں ان کا تناسب 45 فیصد ہے۔[22] حملوں کے نتیجے میں غزہ میں صورت حال مزید بگڑ چکی ہے اور اشیائے خور و نوش اور طبی امدادی سامان کی سخت قلت ہو چکی ہے۔ علاوہ ازیں پینے کا صاف پانی اور ایندھن بھی نایاب ہے۔ شہر کے تمام ہسپتال زخمیوں سے بھرے پڑے ہیں اور طبی امداد نہ ملنے کے سبب زخمی دم توڑ رہے ہیں۔ علاقے کی بجلی پہلے ہی سے معطل ہے اور لاکھوں لوگ ایک بدترین انسانی المیہ سے دوچار ہیں۔[22] غزہ سے ملنے والی اطلاعات بھی انتہائی محدود ہیں کیونکہ اسرائیل نے غزہ میں صحافیوں کا داخلہ بند کر رکھا ہے اس لیے حقیقی صورت حال کا درست اندازہ نہیں ہو پا رہا۔[22] اسرائیل کے حملوں کے پہلے دن شام تک 225 افراد شہید ہوئے جو اب تک فلسطین اور اسرائیل مابین ہونے والی جھڑپوں میں سب بڑا جانی نقصان ہے۔[23] حملوں کے پہلے مرحلے میں اسرائیلی دفاعی افواج کے طیاروں چار دقیقوں تک حماس کے ٹھکانوں پر بمباری کی (جن میں تھانے، قید خانے و دیگر حکومتی دفاتر شامل ہیں)۔ اسرائیل نے اس کے علاوہ حماس کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کے لیے غزہ کے مرکزی قصبوں، غزہ شہر، شمال میں واقع بيت حانون، خان یونس اور جنوب میں واقع رفح پر بھی حملے کیے۔[24] ظلم و بربریت کی داستان یہی پر ختم نہیں ہوئی، اسرائیلی بحریہ نے بھی غزہ کو اسی وقت نشانہ بنایا اور غزہ پٹی پر بحری حدود کو بھی تاراج کر دیا، جس میں عام شہری کشتیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔[25][26][27][28]

2008ء-2009ء غزہ پر اسرائیلی حملے
سلسلہ فلسطین اور اسرائیل تنازعہ،ایران–اسرائیل پراکسی جنگ  ویکی ڈیٹا پر (P361) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عمومی معلومات
آغاز 27 دسمبر 2008  ویکی ڈیٹا پر (P580) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اختتام 18 جنوری 2009  ویکی ڈیٹا پر (P582) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملک اسرائیل  ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مقام غزہ پٹی،  جنوبی ضلع (اسرائیل)  ویکی ڈیٹا پر (P276) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
متحارب گروہ
 اسرائیل (IDF) حماس
قائد
  ایہود باراک
(وزارت دفاع)
  گبی اشکنازی
(رئیسِ عملۂ جامع)
  یاو گلانت
(امیر جنوبی کمان)
اسماعیل ھنیہ
محمود الزھار
احمد الجباری (؟)
اسامہ المزینی (؟)
قوت
176,500 (10,000 صف آرا[1] توپخانے، دبابات اور جنگی بیڑوں کی پشت پناہی[2]) 10,000 تا 20,000 حماس مجاہدین [3][4]
نقصانات
ہلاک: 13 (10 فوجی 3 شہری)[5][6][7]

زخمی: تقریباًً 64 فوجی 119 شہری[8][9][10]

ہلاک: 765 (350 شہری[11])[12]
زخمی: 2,600 (زیادہ تر شہری)[13]

1 مصری سرحدی محافظ ہلاک اور ایک زخمی۔[14]

حوالہ جات ترمیم

  1. Ibrahim BARZAK; Josef FEDERMAN (2009-01-03)۔ "اسرائیل نے حماس کے ٹھکانوں کو اُڑا دیا، سفارتی کوششیں دھواں ہوگئیں"۔ گوگل۔ مشترکہ ناشر۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 جنوری 2009  Cite uses deprecated parameter |coauthors= (معاونت)
  2. "اسرائیل نے یورپی اتحاد کی جانب سے فوری جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی۔"۔ 22 جنوری 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جنوری 2009 
  3. http://www.ynetnews.com/articles/0,7340,L-3360655,00.html
  4. ABC News
  5. اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 375 افراد جاں بحق[1] سی این این
  6. http://ca.news.yahoo.com/s/capress/090105/world/israel_palestiniansname=%22haaretz_2nd_israeli_soldier_casualty%22/[مردہ ربط]>
  7. http://www.ynetnews.com/articles/0,7340,L-3651164,00.html
  8. "ایک فوجی ہلاک، چالیس زخمی، اسرائیلی افواج غزہ میں داخل ہوگئیں"۔ Haaretz۔ 2009-01-05۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 جنوری 2009 
  9. "یروشلم پوسٹ"۔ 11 جنوری 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 دسمبر 2020 
  10. اسرائیلی وزارتِ خارجہ
  11. * "غزہ کے اسپتال لاشوں اور زخمیوں سے بھر گئے۔"۔ انٹرنیشنل ہیرالڈ ٹریبونل۔ 2009-01-05۔ 18 جنوری 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جنوری 2009 
  12. "اسرائیلی جارحیت پورے غزہ میں پھیل گئے، جنگ بندی کے لیے سفارتی دباؤ مسترد کر دیا" (بزبان انگریزی)۔ نیو یارک ٹائمز۔ 2008-01-06۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جنوری 2009 
  13. "سرکردہ حماس کے رہنماؤں کا راکٹ حملے جاری رکھنے کا اعلان"۔ سی این این۔ 2009-01-05۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جنوری 2009 
  14. סוכנויות הידיעות۔ "קצין מצרי נהרג מירי אנשי חמאס סמוך למעבר רפיח" (بزبان عبرانی)۔ nana10.co.il۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جنوری 2009 
  15. "اسرائیلی جنگ غزہ تک کیسے پہنچی؟"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 جنوری 2009 
  16. "اسرائیل کا حماس کو منہ توڑ جواب"۔ بی بی سی۔ 2009-1-02۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 جنوری 2009 
  17. "غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا چوتھا دن"۔ لندن، برطانیہ: بی بی سی۔ 2008-12-30۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  18. "حماس پر جنگی حملوں کا اسرائیلی عزم"۔ بی بی سی۔ December 30, 2008۔ 30 دسمبر 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  19. "اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کو نشانہ بنالیا"۔ بی بی سی نیوز۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  20. ایموس ہاریl (December 27, 2008)۔ "تجزیہ/غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے"۔ ہاریٹز۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ December 27, 2008 
  21. اسرائیل اور حماس کی عارضی جنگ بندی ختم۔ نشریاتی ادارے
  22. ^ ا ب پ غزہ حملے: ہلاک شدگان میں پچیس فیصد بچے، بی بی سی
  23. غزہ پر اسرائیلی حملے 205 افراد ہلاک، العریبیہ 27 دسمبر، 2008ء
  24. الخودری تغرید (28 دسمبر، 2008ء accessdate=December 30, 2008)۔ "غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملے دوسرے دن بھی جاری"۔ نیو یارک ٹائمز۔ 10 اپریل 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جنوری 2009 
  25. "غزہ میں امدادی کشتی اسرائیلی بحریہ کے حملے میں تباہ، سی این این ڈاٹ کام"۔ سی این این ڈاٹ کام۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 دسمبر 2008 
  26. "غزہ کے ساحل میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں پر اسرائیلی بحریہ کی فائرنگ"۔ ہاریٹز/نشریاتی ادارے۔ 2008-12-30۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 دسمبر 2008 
  27. "اسرائیلی فضائیہ اور بحریہ کی حماس کے مزید ٹھکانوں پر گولہ باری، کارروائی جاری"۔ Israel: اسرائیلی دفاعی افواج۔ 2009-01-01۔ 22 جنوری 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 جنوری 2009 
  28. "מבצע "עופרת יצוקה": תקיפת חיל הים ברצועת עזה: כך זה נראה" (بزبان عبرانی)۔ ہاریٹز۔ 2008-12-29۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 جنوری 2009