انگریزی : Vorticism
بیسویں صدی عیسوی کا قلیل الحیات دبستان فن(1913ء تا 1922ء) جو مکعبیت سے وابستہ تھا لیکن جس میں روانئی حرکت پر زور دیا گیا۔ تحریک کا سب سے زیادہ زور انگلستان میں تھا جہاں ونڈم لوئس (Wyndham lewis) نے اس کی رہنمائی کی۔ فرانس میں اہم ترین ترجمان گوڈیر برزیکا تھا۔