آیونی کرہ یا کرہ آیونی (انگریزی: Ionosphere) زمینی کرۂ ہوا کا اوپری خطہ ہے جو 60 کلومیٹر (37 میل) سے 1,000 کلومیٹر (620 میل) اونچائی تک پھیلا ہوا ہے۔ حجم میں یہ کرہ اپنی نچلی ہوا سے کئی گنا زیادہ ہے، لیکن اس وسیع علاقہ میں موجود ہوا کی کل مقدار کرہ ہوائی سے دو سویں گنا کم ہے۔ کرہ آیونی اس اعتبار سے ممتاز ہے کہ اس کی سطح آیونائزڈ ہوتی ہے یعنی پلازمہ پر مشتمل ہوتی ہے اور اس میں سے بجلی گذر سکتی ہے۔ سورج سے آنے والی الٹراوائیلٹ اور ایکس رے شعاعوں کی وجہ سے یہاں موجود ایٹموں سے الیکٹرون خارج ہو جاتے ہیں اور ایٹم پر مثبت (پوزیٹو) چارج رہ جاتا ہے۔ کچھ فاصلہ طے کرنے کے بعد یہ چارج شدہ ایٹم اور الیکٹرون دوبارہ متحد ہو جاتے ہیں جس سے ایک فوٹون خارج ہوتا ہے۔ زمین سے آسمان کی طرف جانے والی ریڈیائی لہریں اسی کرہ سے منعکس ہو کر دوبارہ زمین پر واپس آتی ہیں جس کی وجہ سے زمین کے دور دراز علاقوں سے ریڈیو سے رابطہ ممکن ہوتا ہے۔ کرہ آیونی میں آیون سازی کی مقدار، تہوں کی اونچائی اور کثافت، ان میں موجود ایونز اور آزاد برقیوں کی تعداد کم و بیش ہوتی رہتی ہے۔

آیونی کرہ اور فضا کا تعلق
آیونوسفیئر کی تہ D میڈیم ویو کی لہروں کو جذب کر لیتی ہے۔ رات کو یہ تہ غائب ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے رات کو میڈیم ویو کے دور دراز کے ریڈیو اسٹیشن بھی سنے جا سکتے ہیں جو دن کو موصول نہیں ہوتے۔ تہ F ریڈیو سگنل کو واپس زمین کی جانب منعکس کرتی ہے۔
دن کے وقت آیونوسفیئر کی تہ میں بہنے والے کرنٹ کی سمت زمین کے شمالی اور جنوبی نصف کرّوں میں مخالف جانب ہوتی ہے۔

مزید دیکھیے ترمیم