پیدائش؛1872

آرزو لکھنوی

وفات: 1951

اصل نام سید انور حسین۔ اردو شاعر،لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ بارہ سال کے تھے کہ جلال لکھنوی کے شاگردوں میں شامل ہو گئے۔ جلال کے انتقال کے بعد ان کے جانشین مقرر ہوئے۔ معاشی پریشانیوں کے باعث انھیں لکھنؤ چھوڑ کر کلکتے جانا پڑا اور پھر وہاں سے بمبئی۔ ان شہروں میں انھوں نے فلم کمپنیوں کے لیے گیت لکھے۔ کراچی میں وفات پائی۔ کلام کے تین مجموعے۔ فعان آرزو، جہان آرزو اور سریلی بانسری شائع ہو چکے ہیں۔ خیال کی سادگی ان کے کلام کی خصوصیت ہے۔ ہندی کے نرم، دھیمے اور رسیلے الفاظ کثرت سے استعمال کیے ہیں۔ سریلی بانسری اس کا ایک نمونہ ہے۔ جسے وہ خالص اردو کہا کرتے تھے۔ اس میں عربی فارسی کا کوئی لفظ نہیں ہے مگر سنسکرت کے الفاظ ہیں۔

بیرونی روابط ترمیم

[1]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ scribd.com (Error: unknown archive URL) - علامہ آرزو لکھنوی-ڈاکٹر افضال احمد، لکھنؤ-1982