آریہ 2 2009ء کی بھارتی تیلگو زبان کی نفسیاتی ہنگامہ خیز فلم ہے۔ یہ فلم سوکومار کی طرف سے ہدایت کی گئی۔ یہ فلم 2004ء کی تیلگو فلم آریہ کا سیکوئل ہے۔ اس فلم کے مرکزی ستارے اللو ارجن، نودیپ اور کاجل اگروال ہیں۔[1] فلم کا میوزک دیوی سری پرساد کی طرف سے کمپوز کیا گیا۔ ادتیہ بابو اور بھوگولی پرساد نے ادتیہ آرٹس کے بینر تلے پروڈیوس کی گئی۔[2] یہ فلم دو بار بنگالی زبان میں ری میک کی گئی ہے۔ ایک بار امی شودھو چییچی تومے کے عنوان سے، جس کو مغربی بنگال کے سنیما اور بنگلہ دیش کے سنیما نے مل کر پروڈیوس کیا۔ دوسری بار اجب پریم کے عنوان سے، جس کو بنگلہ دیش کے سنیما نے پروڈیوس کیا۔ یہ فلم ملیالم زبان میں اسی عنوان کے ساتھ ڈب کی گئی ہے، جبکہ اڑیہ زبان میں "آئی لو یو گیتا" کے عنوان سے اور ہندی زبان میں "آریہ - اک دیوانہ" کے عنوان سے ڈب کی گئی۔

آریہ 2
ہدایت کارسوکومار
پروڈیوسرادتیہ بابو
تحریرسوکومار
ویما ریڈی
ستارےاللو ارجن
نودیپ
کاجل اگروال
موسیقیدیوی سری پرساد
سنیماگرافیبی راج شیکھر
ایڈیٹرمارتھنڈ کے وینکٹیش
تاریخ نمائش
  • 27 نومبر 2009ء (2009ء-11-27) (تیلگو)
  • 5 فروری 2010ء (2010ء-02-05) (ملیالم)
دورانیہ
165 منٹ
ملکبھارت
زبانتیلگو

گانوں کی فہرست ترمیم

فلم کے گانے اور میوزک دیوی سری پرساد نے کمپوز کیا۔ فلم کے گانے 1 نومبر، 2009ء کو راک ہائٹس، مدھاپور، حیدرآباد، دکن میں جاری ہوا۔ فلم کے میوزک کے حقوق سونی میوزک نے خریدے۔ فلم کے گانے ملیالم اور ہندی میں بھی ریکارڈ کیے گئے۔[3] "رنگا رنگا" گانے کو خاصی پزیرائی ملی، اس گانے کا میوزک دیوی سری پرساد نے سلمان خان کی 2011ء کی فلم ریڈی کے گانے "دھنکا چکا" میں استعمال کیا۔

گانے ترمیم

تیلگو ترمیم

عنوان طوالت
"مسٹر پرفیکٹ" 4:38
"اوپیننتھا" 5:29
"بیبی ہی لوز یو" 5:23
"رنگا رنگا" 5:35
"کریگے لوگا" 6:05
"مائی لو از گون" 4:50
"کریگے لوگا (ڈی-پلگڈ)" 2:56
"مسٹر پرفیکٹ (ریمیکس)" 4:18

ملیالم ترمیم

نمبر.عنوانطوالت
1."مسٹر پرفیکٹ"4:38
2."چیندو مالیکا"5:29
3."موہجالکم (بیبی ہی لوز یو)"5:23
4."رنگا رنگا"5:35
5."کئی نیتنو"6:05
6."مائی لو از گون"4:50

اشاعت ترمیم

آریہ 2 ملیالم زبان کے ورژن سمیت 1000 سے زائد اسکرینوں پر پوری دنیا میں جاری ہوئی۔

باکس آفس ترمیم

فلم نے اپنے پہلے ہفتے میں 16 کروڑ (امریکی $2.2 ملین) سے زائد کی کمائی کی جس میں نظام آباد ضلع سے 4.10 کروڑ کی کمائی کی۔[4] تلنگانہ تحریک کی وجہ سے فلم کے باکس آفس کو دوسرے ہفتے کافی دھچکا لگا۔[حوالہ درکار] تلنگانہ تحریک کی وجہ سے دل راجو، نظام کے تقسیم کار کو تقریبا 1.5 کروڑ کا نقصان ہوا۔[حوالہ درکار]

یہ فلم ملیالم میں اسی عنوان کے ساتھ ڈب کی گئی اور کیرلا میں 100 پرنٹس میں 5 فروری، 2010ء کو جاری ہوئی۔

حوالہ جات ترمیم

  1. "'Arya' sequel rolls at Annapurna Studios"۔ Telugu News۔ IndiaGlitz۔ 6 October 2008۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اپریل 2016 
  2. "Arya 2"۔ IMDB۔ 2011۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 نومبر 2018 
  3. "Sony Music gets Arya 2 audio rights - News"۔ News - Telugu۔ Cineicon۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 نومبر 2018 
  4. "Arya 2 : 6 crores first week collections"۔ Movie News۔ Hyderabad: 123Telugu۔ 7 December 2009۔ 12 December 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اپریل 2010 

بیرونی روابط ترمیم