آشا راوت
آشا راوت بھارت کی خاتون کرکٹ کھلاڑی ہیں[1]۔ آشا راوت نئی دہلی، انڈیا میں 16 فروری 1982ء کو پیدا ہوئیں۔ انھوں نے زیادہ تر ایک روزہ کرکٹ ہی کھیلی ہے مگر ایک ٹیسٹ کھیل کر دونوں طرز کی کرکٹ کھیلنے کا اعزاز بھی رکھتی ہیں ۔وہ دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرتی ہیں اور آف بریک گیند باز ہیں۔ انھوں نے بین الاقوامی سطح پر مجموعی طور پر 1 ٹیسٹ اور 20 ون ڈے میچ کھیلے۔[2]
ذاتی معلومات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
مکمل نام | آشا راوت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیدائش | نئی دہلی انڈیا | 16 فروری 1982|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلے بازی | دائیں ہاتھ کی بلے باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گیند بازی | آف بریک گیند باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حیثیت | بلے باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی ٹیم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ٹیسٹ | 2005 بمقابلہ انگلینڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ایک روزہ | 2005 بمقابلہ انگلینڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: کرک انفو |
ایک روزہ کیریئر
ترمیمآشا راوت نے پہلا بین الاقوامی ون ڈے میچ انگلینڈ کے خلاف سن 2005ء میں کھیلا۔ انھوں نے 40.85 کی اوسط سے کل 286 رنز بنائے جس میں سب سے زیادہ 97 کا اسکور بھی شامل ہے۔ وہ 3 نصف سنچری کرنے میں کامیاب رہیں۔ آشا راوت 4 کیچ پکڑنے میں کامیاب رہیں۔انھوں نے چھوٹی عمر میں مقامی کرکٹ کا آغاز کر دیا تھا، اس کے بعد وہ مختلف کلبوں کی طرف سے کھیلتی رہیں اور اول درجہ کرکٹ بھی کھیلی۔گیند بازی سے انھیں دلچسپی ضرور تھی مگر ایک روزہ کرکٹ میں انھوں نے بالکل بھی گیند بازی نہیں کی، اس کے برعکس واحد ٹیسٹ میں دو اوور کروائے ہیں۔
ٹیسٹ کیریئر
ترمیمآشا راوت نے پہلا بین الاقوامی ٹیسٹ میچ انگلینڈ کے خلاف سن 2005ء میں کھیلا۔ انھوں نے کل 9 رنز بنائے جس میں سب سے زیادہ 9 کا اسکور بھی شامل ہے۔ ایک روزہ کرکٹ کے برعکس ٹیسٹ کرکٹ میں انھوں نے 12 گیندیں کروائیں مگر کوئی وکٹ نہ حاصل کر سکیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "آشا راوت"۔ cricinfo۔ 27 مارچ 2021
- ↑ "ہندوستانی خواتین کرکٹ کھلاڑی"۔ کرک انفو۔ 25 مارچ 2021