آنسو جھیل وادی کاغان میں جھیل سیف الملوک کے قریب واقع ایک چھوٹی جھیل ہے، جو ضلع مانسہرہ، خیبر پختونخوا، پاکستان میں ملکہ پربت کے پاس واقع ہے۔ یہ کوہ ہمالیہ میں ملکہ پربت کے پاس واقع ہے۔ لگ بھگ سولہ ہزار فٹ سے زائد بلندی پر واقع اس جھیل کو پانی کے قطرے جیسی شکل کی وجہ سے آنسو جھیل کا نام دیا گیا اور یہ دنیا کی خوبصورت ترین جھیلوں میں سے ایک مانی جاتی ہے۔

آنسو جھیل
محل وقوعوادی کاغان، ہمالیہ
جغرافیائی متناسق34°48′49.98″N 73°40′35.94″E / 34.8138833°N 73.6766500°E / 34.8138833; 73.6766500
نکاسی طاس ممالکپاکستان
سطح بلندی4245 m (13927 ft)

یہ جھیل درمیان سے برف سے جمی رہتی ہے جس سے یہ کسی آنکھ کی پتلی سے نکلنے والے آنسو جیسی لگتی ہے تاہم یہاں جانے کے خواہش مند افراد کے لیے اس تک رسائی زیادہ آسان نہیں کیونکہ ایک تو یہاں آنے کا بہترین موسم مئی سے اکتوبر ہے اور پھر وہاں رہائش کے لیے کوئی ہوٹل وغیرہ موجود نہیں اور کیمپنگ کرنا پڑتی ہے مگر درجۂ حرارت میں اچانک کمی خطرناک بھی ثابت ہو سکتی ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم