انسہ

حضرت محمد صلی االلہ علیہ وسلم کے غلام
(آنسہ سے رجوع مکرر)

اَنَسہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام تھے ان کی کنیت ابو مسروح تھی۔

انسہ
معلومات شخصیت
عسکری خدمات
لڑائیاں اور جنگیں غزوات نبوی  ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

نام و نسب ترمیم

سنان نام سلسلہ نسب یہ ہے، سنان بن ابی سنان بن محصن بن حرثان بن قیس بن لبد بن غنم بن دودان بن اسد بن خزیمہ۔ انسہ نام، ابو مسروح کنیت، سراۃ میں پیدا ہوئے ، نسب سے زیادہ ان کے لیے یہ شرف کافی ہے کہ سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غلامی کا شرف ان کے پاس تھا۔

اسلام و ہجرت ترمیم

اس شرف کی بنا پر آنسہ دعوتِ اسلام کے آغاز ہی میں مشرف باسلام ہوئے اور ہجرت کے زمانہ میں مدینہ منورہ گئے اور سعد بن خثیمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مہمان ہوئے اور جب تک زندہ رہے، آنحضرت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت گزاری محبوب مشغلہ رہا۔

غزوات ترمیم

غزوہ بدر ، غزوہ احد اور غزوہ خندق وغیرہ تمام لڑائیوں میں آنحضرت کے ہمرکاب رہے،[1] پھر میں غزوۂ تبوک میں شریک ہوئے اور بیعت رضوان میں جب آنحضرت صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے موت کی بیعت لینی شروع کی تو سنانؓ نے بھی ہاتھ بڑھایا، آنحضرت نے پوچھا کس چیز پر بیعت کرتے ہو، عرض کیا کہ جو آپ کے دل میں ہے۔[2] ابن عبد البر نے یہ واقعہ حضرت ابی سنان کی طرف منسوب کیا ہے،جو صحیح نہیں ہے،کیوں کہ ابی سنان بیعت رضوان کے قبل بنو قریظہ میں وفات پاچکے تھے)

وفات ترمیم

حضرت آنسہ رضی اللہ عنہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے عہد میں وفات پائی۔[3][4]

حوالہ جات ترمیم

  1. (ابن سعد،جلد3،ق1:66)
  2. (ابن سعد،جلد2،ق1،صفحہ:66،واستیعاب:2/707،
  3. اسد الغابہ جلد 1 صفحہ 214حصہ اول مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور
  4. اصحاب بدر،صفحہ 132،قاضی محمد سلیمان منصور پوری، مکتبہ اسلامیہ اردو بازار لاہور