آگ (1948 فلم)
1948 کی ہندوستانی ہندی زبان کی ڈراما فلم
آگ ( انگریزی: Fire ) ایک 1948 کی ہندوستانی ہندی زبان کی ڈراما فلم ہے۔ جو راج کپور کی تیاری اور ہدایت میں بنی ہے۔ راج کپور نے اس فلم میں پروڈیوسر و ہدایتکار کی حیثیت سے پہلی بار کام کیا اور یہ آر کے فلمز کے ذریعہ تیار کردہ پہلی فلم تھی۔ مرکزی کردار میں نرگس ، پریم ناتھ ، نگار سلطانہ ہیں اور کامنی کوشل نے بھی معاون کردار ادا کیا۔ اس فلم میں راج کپور کے سب سے چھوٹے بھائی ششی کپور بطور چائلڈ آرٹسٹ دکھائے گئے تھے۔ یہ پہلی فلم تھی جس میں راج کپور اور نرگس ایک ساتھ نظر آئے تھے۔
آگ | |
---|---|
پوسٹر | |
ہدایت کار | راج کپور |
پروڈیوسر | راج کپور |
تحریر | اندیر راج آنند |
ستارے | راج کپور نرگس دت پریم ناتھ کامنی کوشل |
موسیقی | رام گنگولی[1] (اسسٹنٹ : کمال گنگولی) |
پروڈکشن کمپنی | |
تاریخ نمائش |
|
دورانیہ | 130 منٹ |
ملک | بھارت |
زبان | ہندی |
کردار
ترمیم- راج کپور بطور کیول کھنہ
- ششی کپور بطور کمسن کیول کھنہ
- نرگس بطور نمی
- کامنی کوشل بطور مس نرملا
- نگار سلطانہ بطور سدھا
- کمل کپور بطور کیول کھنہ کے والد
- پریم ناتھ بطور راجن
موسیقی
ترمیماس فلم کے گیت کو بہزاد لکھنوی نے لکھا ہے [1]
# | عنوان | گلوکار | دورانیہ |
---|---|---|---|
1 | "دیکھ چاند کی اور " | شیلیش ، مینا کپور | 3:39 |
2 | "دل تو گیا جی" | شمشاد بیگم | 4:48 |
3 | "کہے کوئل شور مچائے رے" | شمشاد بیگم | 3:25 |
4 | "نا آنکھوں میں انوسگ" | شمشاد بیگم | 3:53 |
5 | "رات کو جی چمکے تارے" | مکیش ، شمشاد بیگم | 2:49 |
6 | "سولہ برس کی" | محمد رفیع ، شمشاد بیگم | 3:56 |
7 | "زندہ ہوں اس طرح " | مکیش | 4:36 |