ابناء اللہ
ابناء اللہ (اللہ کے بیٹے) (عبرانی: בני האלהים) (بنی ہا الوہیم) عبرانی بائبل میں مستعمل ایک جملہ ہے، جو کتاب پیدائش 6: 1-2 میں مذکور ہے۔ اس کی تشخیص کے ذیل میں متعدد اقوال موجود ہیں۔
بعض نظریات کے مطابق یہ ابناء اللہ ملائکہ تھے جو زمین پر اترے اور عورتوں سے صحبت کی اور ان سے اولاد ہوئیں۔ اس نظریہ کو یہودا کے خط 1: 6 میں موجود آیت سے تقویت ملتی ہے۔ ایک نظریہ یہ بھی ہے کہ ابناء اللہ شیث علیہ السلام کی نسل ہے۔