ابو زید عبد الرحمن بن ابی الربیع اللجائی الفاسی، ریاضی اور فلک کے سائنس دان تھے، ابی قنفذ کہتے ہیں : “لجائی اپنے فنون میں یکتا تھے، انھوں نے دیوار سے چپکا ہوا ایک اسطرلاب بنایا تھا جو پانی سے چلتا تھا، دیکھنے والا جب اسے دیکھتا تھا تو اسے سورج کی اونچائی، دن کا گذرا وقت اور رات کو ستاروں کی اونچائی معلوم ہوجاتی تھی۔.” ان کی وفات 773 ہجری میں ہوئی۔

حوالہ جات ترمیم