ابو الحسن علی حسنی ندوی

بھارتی عالم دین ،مفکر،مبلغ ومصنف
(ابو الحسن علی ندوی سے رجوع مکرر)

ابو الحسن علی حسنی ندوی (ولادت: 24 نومبر 1914ء – وفات: 31 دسمبر 1999ء) مشہور بہ علی میاں [5])ایک بھارتی عالم دین، مشہور کتاب انسانی دنیا پر مسلمانوں کے عروج و زوال کا اثر کے مصنف نیز متعدد زبانوں میں پانچ سو سے زائد کتابوں کے مصنف ہیں۔[6][7]

ابو الحسن علی ندوی

معلومات شخصیت
پیدائش 5 دسمبر 1913ء[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رائے بریلی  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 31 دسمبر 1999ء (86 سال)[2][1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رائے بریلی[3]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش رائے بریلی
لکھنؤ  ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت (26 جنوری 1950–)
برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
استاذ مولانا حیدر حسن خان  ویکی ڈیٹا پر (P1066) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ فلسفی،  اکیڈمک  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مؤثر محمد اقبال،  محمد الیاس کاندھلوی  ویکی ڈیٹا پر (P737) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
بین الاقوامی شاہ فیصل اعزاز برائے خدمات اسلام  (1980)  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
 
ویب سائٹ
ویب سائٹ abulhasanalinadwi.org

ابتدائی زندگی و تعلیم ترمیم

5 دسمبر 1913ء کو ابو الحسن علی ندوی کی ایک علمی خاندان میں پیدائش ہوئی۔ ابتدائی تعلیم اپنے ہی وطن تکیہ، رائے بریلی میں حاصل کی۔ اس کے بعد عربی، فارسی اور اردو میں تعلیم کا آغاز کیا۔ مولانا علی میاں کے والد عبد الحئی حسنی نے آٹھ جلدوں پر مشتمل ایک عربی سوانحی دائرۃ المعارف لکھا تھا،[8] جس میں برصغیر کے تقریباً پانچ ہزار سے زائد علما اور مصنفین کے حالات زندگی موجود ہیں۔[9] علی میاں نے مزید اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے لکھنؤ میں واقع اسلامی درسگاہ دار العلوم ندوۃ العلماء کا رخ کیا۔ اور وہاں سے علوم اسلامی میں سند فضیلت حاصل کی۔[10]

تصانیف ترمیم

علی میاں نے عربی اور اردو میں متعدد کتابیں تصنیف کی ہے۔ یہ تصانیف تاریخ، الہیات، سوانح موضوعات پر مشتمل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سمیناروں میں پیش کردہ ہزاروں مضامین اور تقاریر بھی موجود ہیں۔[6][11] علی میاں کی ایک انتہائی مشہور عربی تصنیف ماذا خسر العالم بانحطاط المسلمين ہے جس کے متعدد زبانوں میں تراجم ہوئے، اردو میں اس کا ترجمہ انسانی دنیا پر مسلمانوں کے عروج و زوال کا اثر کے نام سے شائع ہوا۔ اخوان المسلمون کے ایک رکن سید قطب نے اس کتاب پر مقدمہ لکھا جس میں انھوں نے خصوصا علی میاں کی استعمال کردہ اصطلاح جاہلیت کی تعریف کی جسے علی میاں نے کسی عہد کے ساتھ مخصوص نہیں کیا بلکہ اسے مادیت اور اخلاقی زوال کا استعارہ بتایا ہے۔[12]

ذیل میں چند مشہور کتابوں کی فہرست درج ہے:

  1. عالم عربی کا المیہ
  2. المرتضیٰ
  3. دریائے کابل سے دریائے یرموک تک
  4. دستور حیات
  5. بارہ (12) دن ریاست میسور میں
  6. دعوت فکر و عمل
  7. حیات عبد الحی
  8. ہندوستانی مسلمان ایک تاریخی جائزہ
  9. انسانی دنیا پر مسلمانوں کے عروج وزوال کا اثر
  10. کاروان مدینہ
  11. کاروان زندگی
  12. کاروان ایمان و عزیمت
  13. مدارس اسلامیہ
  14. مغرب سے کچھ صاف صاف باتیں
  15. مطالعۂ قرآن کے اصول و مبادی
  16. نقوش اقبال
  17. نئی دنیا امریکا میں صاف صاف باتیں
  18. قادیانیت تحلیل و تجزیہ
  19. پرانے چراغ
  20. پاجا سراغ زندگی
  21. قرآنی افادات
  22. سیرت رسول اکرم
  23. سوانح حضرت مولانا عبد القادر رائے پوری
  24. سیرت سید احمد شہید
  25. صحبتے با اہل دل
  26. شرق اوسط کی ڈائری
  27. طالبان علوم نبوت کا مقام
  28. تاریخ دعوت و عزیمت
  29. علما کا مقام اور ان کی ذمہ داریاں
  30. نبی رحمت ﷺ
  31. مقالات مفکر اسلام
  32. مولانا الیاس اور ان کی دینی دعوت
  33. اسمائے حسنی
  34. اسلامیات اور مغربی مستشرقین

اعزازات ترمیم

کعبہ تک رسائی ترمیم

1951ء میں دوسرے حج کے دوران میں کلید بردار کعبہ نے دو دن کعبہ کا دروازہ کھولا اور علی میاں کو اپنے رفقا کے ساتھ اندر جانے کی اجازت دی۔

سلسلہ شیوخ ترمیم

  • حضرت شیخ سید ابو الحسن علی میاں ندویؒ
  • حضرت شیخ احمد علی لاہوریؒ
  • حضرت خلیفہ غلام محمد دین پوریؒ
  • حضرت شیخ حافظ محمد صدیقؒ بھر چونڈی شریف
  • حضرت شیخ شاہ حسن جیلانیؒ سوئ شریف
  • حضرت شیخ سید محمد راشد کاظمیؒ پیر جو گوٹھ
  • حضرت شیخ سید محمد بقاء کاطمیؒ پیر جو گوٹھ
  • حضرت شیخ سید عبد القادر آخرین گیلانیؒ
  • حضرت شیخ سید حامد محمد شمس الدین صالح گیلانی اچویؒ
  • حضرت شیخ سید حامد گنج بخش ثانی گیلانی اچویؒ
  • حضرت شیخ سید حامد محمد شمس الدین ثالث گیلانی اچویؒ
  • حضرت شیخ سید عبد القادر رابع گیلانی اچویؒ
  • حضرت شیخ سید شمس الدین ثانی گیلانی اچویؒ
  • حضرت شیخ سید عبد القادر ثالث گیلانی اچویؒ
  • حضرت شیخ سید حامد گنج بخش کلاں گیلانی اچویؒ
  • حضرت شیخ سید عبد الرزاق گیلانی اچویؒ
  • حضرت شیخ سید عبد القادر ثانی گیلانی اچویؒ
  • حضرت شیخ سید ابو عبد اللہ محمد غوث گیلانی اچویؒ
  • حضرت شیخ سید ابو محمد شمس الدین محمد گیلانی جلیؒ
  • حضرت شیخ سید ابو محمد سراج الدین شاہ میر جلیؒ
  • حضرت شیخ ابو الحسن ضیاء الدین علی گیلانیؒ
  • حضرت شیخ سید ابو البرکات محیی الدینؒ مسعود گیلانی
  • حضرت شیخ سید ابوالعباس حمید الدین احمد گیلانیؒ
  • حضرت شیخ سید صفی الدین صوفی گیلانیؒ
  • حضرت شیخ سید سیف اللہ عبد الوہاب بغدادیؒ
  • حضرت شیخ عبد القادر جیلانیؒ
  • حضرت شیخ قاضی ابو سعید محمد مبارک مخزومیؒ
  • حضرت شیخ ابو الحسن علی هنکاریؒ
  • حضرت شیخ محمد ابو الفرح طرطوسیؒ
  • حضرت شیخ عبد الواحد تمیمیؒ
  • حضرت شیخ ابوبکر شبلیؒ
  • سید الطائفه حضرت شیخ جنید بغدادیؒ

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب Diamond Catalogue ID for persons and organisations: https://opac.diamond-ils.org/agent/17737 — بنام: ʿAlī ibn ʿAbd al-Ḥayy al-Nadawī
  2. https://openlibrary.org/authors/OL4898492A/Maulana_Syed_Abul_Hassan_Ali_Nadwi
  3. http://abulhasanalinadwi.org/books/Short-Life-Sketch-Wikipedia.pdf
  4. "Biography" (PDF)۔ 24 جنوری 2014 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 نومبر 2014 
  5. David Arnold, Stuart H. Blackburn, Telling Lives in India: Biography, Autobiography, and Life History, p 127. ISBN 0-253-21727-X
  6. ^ ا ب Syed Ziaur Rahman، Maulana Ali Mian – Life, Works and Association with My Family, We and You (A monthly magazine)، Aligarh, اپریل 2000، p. 16-18
  7. http://www.central-mosque.com/biographies/nadwi.htm
  8. http://fr.scribd.com/doc/88904130/Nuzhat-Al-Khawatir Nuzhat al Khawatir
  9. Sayed Khatab, The Political Thought of Sayyid Qutb: The Theory of Jahiliyyah، Routledge (2006)، p. 207
  10. Roxanne Leslie Euben, Princeton Readings in Islamist Thought: Texts and Contexts from Al-Banna to Bin Laden, p 107. ISBN 978-0-691-13588-5
  11. "The Great Muslims of the 20th Century India" By Mohsin Atique Khan
  12. Roxanne Leslie Euben, Princeton Readings in Islamist Thought: Texts and Contexts from Al-Banna to Bin Laden, p 108. ISBN 978-0-691-13588-5
  13. John L. Esposito, The Oxford Dictionary of Islam, p 226. ISBN 0-19-512559-2
  14. Roxanne Leslie Euben, Princeton Readings in Islamist Thought: Texts and Contexts from Al-Banna to Bin Laden, p 110. ISBN 978-0-691-13588-5
  15. "Timeline" 
  16. Roxanne Leslie Euben, Princeton Readings in Islamist Thought: Texts and Contexts from Al-Banna to Bin Laden, p 109. ISBN 978-0-691-13588-5
  17. "Sheikh Muhammad"۔ 24 ستمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 نومبر 2014