ابو القاسم الانطاکی
ابو القاسم علی بن احمد الانطاکی اور “المجتبی” لقب ہے، ریاضی دان اور چوتھی صدی ہجری کے سب سے بڑے انجینئر مانے جاتے ہیں، انطاکیہ میں پیدا ہوئے اور بغداد میں مستقل رہائش اختیار کرلی، وہ عضد الدولہ البویہی کے اصحاب میں سے تھے، ابن الندیم اور القفطی نے ان کی ان تصانیف کا تذکرہ کیا ہے : التخت الکبیر فی الحساب الہندی، تفسیر الارثماطیقی، شرح اقلیدس، کتاب فی المکعبات، الموازین العددیہ، یہ کتاب ان موازین پر بحث کرتی ہے جن سے حساب میں درستی لائی جا سکتی ہے۔