اتحاد ٹاون کراچی

(اتحاد ٹاون سے رجوع مکرر)

اتحاد ٹاؤن کراچی کے ضلع کیماڑی کے ماڑی پور ٹاؤن کا ایک پسماندہ اور گنجان آباد علاقہ ہے جو کراچی کے مغرب میں واقع ہے۔ اس علاقے کے حدود میں اللّه اکبر کالونی، خیبرچوک، محمّد خان کالونی شامل ہیں۔ یہ علاقہ بلوچستان کے ضلع حب کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔

بنیادی سہولیات کا فقدان ترمیم

اتحاد ٹاؤن میں حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث اس علاقے میں پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہے، بجلی کی عدم دستیابی، ٹوٹی ہوئی سڑکیں، گلی محلوں میں نکاسی آب کا نہ ہونا، سمیت مختلف مسائل سندھ حکومت کو منہ چڑا رہی ہیں۔