عرب جہاز راں بحری ناخدا ”شہاب الدین احمد ابن ماجد“ جو پندرھویں صدی عیسوی کا ایک عرب جہاز راں تھا اور اُس نے علم بحریات پر ایک ایسی کتاب تصنیف کی تھی جس میں بحر ہند، بحر قلزم، خلیج فارس، بحیرہ چین کے مغربی حصے اور مجمع الجزائر میں جہاز رانی کی ہدایات درج ہیں۔ نیز عرب جہاز راں جس نے واسکو ڈے گاما کو ہندوستان کا راستہ بتانے میں اس کی مدد کی۔ اہل یورپ اس کے بحری معلومات کے معترف ہيں۔ اور اسے عربوں کا جان ہملٹن کہتے تھے ۔

احمد بن ماجد
 

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1432ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
راس الخیمہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات سنہ 1500ء (67–68 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ جغرافیہ دان [1]،  مصنف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کا رہائے نمایاں

ترمیم

اس کی کتاب "کتاب الفوائد" مشہور ہے۔ ابن ماجد کو مورخین نے اڑتیس کتابوں کا مصنف بتایا ہے جن میں سے اکثر فلکیات، بحریات اور جہاز رانی کے موضوعات کا احاطہ کرتی ہیں۔ فرانسیسی مستشرق فیراں لکھتا ہے کہ جہاز رانی اور بحری علوم پر جدید انداز میں لکھنے والا پہلا مصنف ابن ماجد ہے۔ اگر عرض بلد کی ناگزیر غلطیوں کو نظر انداز کیا جائے تو آج بھی بادبانی جہاز رانی کے لیے اُس کی کتب بے مثال ہیں۔

بیرونی روابط

ترمیم

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/119066513 — اخذ شدہ بتاریخ: 26 جون 2020