اخیافی
اَخیافی: ماں شریک بہن بھائی یعنی جن کی ماں ایک ہو اور باپ الگ الگ ہوں۔
عربی میں لفظ اخ کے معنی بھائی اور اخت کے معنی بہن کے ہیں اور یہ اکثر سگے بھائی بہن کے لیے بولا جاتا ہے بعض اوقات چچا اور خالہ کے بیٹے بیٹی پر بھی بولا جاتا ہے۔ فقہی احکام کے اعتبار سے اخ یا اخت (بھائی بہن) دو طرح کے ہیں رضاعی یا نسبی
- رضاعی(دودھ شریک) بہن بھائی جنھوں نے ایک عورت سے دودھ پیا ہو وہ آپس میں رضاعی بہن بھائی ہوتے ہیں یہ ایک دوسرے کے محرم ہوتے ہیں اور ان کا نکاح نہیں ہوتا۔
- نسبی: دو ایسے افراد آپس میں نسبی بہن بھائی قرار پاتے ہیں جو ماں باپ یا دونوں میں سے کسی ایک میں شریک ہوں ان کی تین قسمیں ہوتی ہیں
حوالہ جات
ترمیم- ↑ قاموس الفقہ جلد دوم، صفحہ 47، خالد سیف اللہ رحمانی، زمزم پبلشر کراچی2007ء