اُرومچی (اویغور: ئۈرۈمچی‎، سادہ چینی: 乌鲁木齐، روایتی چینی: 烏魯木齊، انگریزی: Ürümqi یا Ürümchi) شمال مغربی چین کے صوبہ سنکیانگ کا دار الحکومت ہے۔ یہ قازقستان کی سرحد کے قریب تیل کی دولت سے مالا مال خطے کا صنعتی و ثقافتی مرکز ہے۔ 2007ء کے اندازے کے مطابق شہر کی آبادی 15 لاکھ 90 ہزار ہے۔

Uyghurche.png
یہ مضمون اویغور متن پر مشتمل ہے۔ موزوں معاونت کے بغیر آپ کو اویغور متن کی بجائے سوالیہ نشان، خانے یا دیگر نشانات نظر آسکتے ہیں۔
ارومچی
Ürümqi

乌鲁木齐市 · ئۈرۈمچى شەھىرى
پریفیکچر سطح شہر
ارومچی شہر کے مختلف منظر، سب سے اوپر ارومچی کے مرکزی کاروباری علاقے کا ایک طائرانہ منظر، نیچے بائیں جانب سرخ پہاڑ (ہانگ شان) اور دائیں جانب ارومچی کا شبینہ بازار اور نیچے ارومچی سے کوہ تیان شان کا ایک منظر
ارومچی شہر کے مختلف منظر، سب سے اوپر ارومچی کے مرکزی کاروباری علاقے کا ایک طائرانہ منظر، نیچے بائیں جانب سرخ پہاڑ (ہانگ شان) اور دائیں جانب ارومچی کا شبینہ بازار اور نیچے ارومچی سے کوہ تیان شان کا ایک منظر
ارومچی (سرخ) سنکیانگ (نارنجی) میں
ارومچی (سرخ) سنکیانگ (نارنجی) میں
ملکعوامی جمہوریہ چین
علاقہسنکیانگ
کاؤنٹی سطح تقسیم8
حکومت
 • سی پی سی کمیٹی سیکرٹریژو ہالون[1]
 • میئرجرلا حسام الدین (zh [吉尔拉·衣沙木丁] / جەرۇللاھ ھېسامىدىن)
رقبہ
 • پریفیکچر سطح شہر14,577 کلو میٹر2 (5,628 مربع میل)
 • شہری10,245 کلو میٹر2 (3,956 مربع میل)
 • میٹرو5,057 کلو میٹر2 (1,953 مربع میل)
آبادی (2010 مردم شماری)
 • پریفیکچر سطح شہر3,112,559
 • کثافت210/کلو میٹر2 (550/مربع میل)
 • شہری3,029,372
 • شہری کثافت300/کلو میٹر2 (770/مربع میل)
 • میٹرو2,988,715
 • میٹرو کثافت590/کلو میٹر2 (1,500/مربع میل)
منطقۂ وقتازروۓ قانون: چین معیاری (UTC+8)
درحقیقت: ارومچی وقت (UTC+6)
ڈاک رمز830000
ٹیلی فون کوڈ991
لائسنس پلیٹ سابقےA
خام ملکی پیداوار (2013)CNY 240 بلین
US $38.63 بلین
خام ملکی پیداوار فی کسCNY 68,691
US $11,057
آیزو 3166-2CN-65-01
ویب سائٹwww.urumqi.gov.cn (چینی میں)
ارومچی
Urumqi name.svg
ارومچی چینی زبان میں
URUMQI NEW.svg
ارومچی اویغور زبان میں
چینی نام
سادہ چینی 乌鲁木齐
روایتی چینی 烏魯木齊
ہانیو پنین Wūlǔmùqí
لغوی معنی beautiful pasture (in Mongolian)
Dihua
چینی 迪化
لغوی معنی To Enlighten
منگولیائی نام
منگولیائی سیریلک Өрөмч
منگولیائی نص ᠥᠷᠥᠮᠴᠢ
اویغور نام
اویغور
ئۈرۈمچى
ارومچی شہر کے مختلف منظر، سب سے اوپر ارومچی کے مرکزی کاروباری علاقے کا ایک طائرانہ منظر، نیچے بائیں جانب سرخ پہاڑ (ہانگ شان) اور دائیں جانب ارومچی کا شبینہ بازار اور نیچے ارومچی سے کوہ تیان شان کا ایک منظر

یہ کوہ تیان شان کے شمالی دامن میں سطح سمندر سے 3 ہزار فٹ (900 میٹر) کی بلندی پر ایک زرخیز نخلستان میں قدیم شاہراہ ریشم پر واقع ہے اور وسط ایشیا میں ایک اہم حیثیت کا حامل رہا ہے۔

یہاں کی صنعتوں میں لوہا، سیمنٹ، زرعی مشینری، کیمیائی مادے اور پارچہ جات تیار کیے جاتے ہیں۔ کوئلہ اور خام لوہے کے ذخائر قریب ہی پائے جاتے ہیں۔

اس کی بیشتر آبادی ہان نسل کے چینی باشندوں پر مشتمل ہے جبکہ ترک قبیلے اویغور مسلمان باشندے سب سے بڑی اقلیت ہیں۔ علاوہ ازیں قازق اور کرغز اقلیت بھی پائی جاتی ہے۔

اس شہر کی مساجد آج بھی اسلام کے واضح اثرات کی گواہی دیتی ہیں۔ یہاں جامعہ سنکیانگ بھی واقع ہے۔

تاریخترميم

ہان (206 قبل مسیح220ء) اور تانگ خاندانوں (618ء907ء) کی حکومتوں کے بعد یہاں مسلمانوں نے آٹھویں صدی میں قدم رکھا اور 1760ء میں مشرقی ترکستان پر چینی قبضے تک یہاں مسلمانوں کی حکومت رہی۔ 1884ء میں شہر کو نو تشکیل شدہ صوبہ سنکیانگ کا دار الحکومت بنایا گیا۔ 1763ء کے بعد سے اس کا باضابطہ چینی نام دیکھوا تھا لیکن 1954ء میں اسے ارومچی کا نام دیا گیا جو عام طور پر معروف تھا۔ 1955ء میں اسے سنکیانگ اویغور خود مختار علاقے کا دار الحکومت بنایا گیا۔ 1955ء میں تیل کے ذخائر کی دریافت کے بعد یہاں بڑے پیمانے پر صنعتی ترقی ہوئی ہے۔

جولائی 2009ء میں سنکیانگ میں یہ شہر مسلم چینی فسادات، جسے ہان-اویغور فسادات قرار دیا جاتا ہے، کا نشانہ بنا جس کے نتیجے میں 200 سے زائد افراد مارے گئے۔

جڑواں شہرترميم

حوالہ جاتترميم

  1. "Urumqi party chief, Xinjiang police chief sacked". شینہوا نیوز ایجنسی. 5 September 2009. 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 05 ستمبر 2009. 

سانچہ:چین کے صوبائی دار الحکومت