اسد حکومت کا زوال

شام میں سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ (8 دسمبر 2024ء)

8 دسمبر 2024ء کو شام کے مزاحمتی گروہ کی کارروائیوں کے نتیجے میں شامی عرب جمہوریہ میں بشار الاسد کی حکومت تحلیل ہونا شروع ہوئی، جس کا اختتام دمشق کے زوال پر ہوا، جس سے اسد خاندان کی حکمرانی کا خاتمہ ہوا جو سنہ 1971ء میں حافظ الاسد کے دور صدارت سے شروع ہوئی تھی۔

سلسلۂ مضامین معرکہ ردع العدوان، 2024ء اور سوری خانہ جنگی
بشار الاسد سنہ 2024ء میں، اپنی معزولی سے تقریباً سات ماہ قبل
تاریخ8 دسمبر 2024؛ 3 دن قبل (2024-12-08)
نتیجہمزاحمتیوں کی فتح
Picture of Bashar al-Assad and Asma al-Assad at the ceremonial reception of the President of Syrian Arab Republic, in New Delhi on June 18, 2008.
سنہ 2008ء میں بشار الاسد اور اور ان کی زوجہ اسماء الاسد کی تصویر

سابق صدر کو ڈھونڈنے کی کوشش کے دوران میں ایک مزاحمتی اتحاد نے دمشق پر گھیراؤ کیا، اطلاعات سامنے آئیں کہ بشار اسد ایک طیارے میں دار الحکومت سے فرار ہو گئے۔[3] اس کے بعد شامی مزاحمتیوں نے سرکاری ٹیلی ویژن پر بشار الاسد حکومت کے خلاف فتح کا اعلان کیا جب کہ روس کی وزارتِ خارجہ نے بشار الاسد کے مستعفی ہونے اور شام سے نکل جانے کا اعلان کیا۔[4] روس نے بعد میں خبر دی کہ اس نے بشار الاسد اور ان کے خاندان کو پناہ دی ہے۔[5]

پس منظر

ترمیم

الاسد خاندان، [ا] جسے اسد خاندان بھی کہتے ہیں،[6] شام کا ایک سیاسی خاندان ہے جس نے بعث پارٹی کے تحت سنہ 1971ء میں حافظ الاسد کے شام کے صدر بننے کے بعد سے شام پر حکومت کی۔ جون 2000ء میں ان کی موت کے بعد ان کا بیٹا بشار الاسد جانشین بنا۔[7][8][9][10]

حافظ الاسد نے اپنی حکومت کی بنیاد بیوروکریسی کے طور پر رکھی جسے خود کی بَیَّن شخصیت پرستی پر ابھارنے طور پر نشان زد کیا گیا تھا، جو جدید شامی تاریخ میں غیر معمولی ہے۔ اسکولوں سے لے کر عوامی بازاروں اور سرکاری دفاتر تک ہر جگہ حافظ الاسد کی تصاویر، اقوال اور تعریفیں آویزاں تھیں۔ اور حافظ الاسد کو سرکاری طور پر "لا فانی قائد" اور "المُقَدَّس (پَوِتْر کیا گیا)"[11] کہا جاتا تھا۔ حافظ نے شامی معاشرے کو عسکری لائنوں پر دوبارہ منظم کیا اور پانچویں کالم نگار کی طرف سے غیر ملکی حمایت یافتہ سازشوں کے خطرات پر مسلسل سازشی بیان بازی کی اور مسلح افواج کو عوامی زندگی کے مرکزی پہلو کے طور پر فروغ دیا۔[12][13][14]

سنہ 1970ء میں حافظ الاسد کے اقتدار پر قبضہ جمانے کے بعد سے ریاستی پرچار نے شامیوں کو "ایک تصور شدہ بعثی شناخت" اور اسدی نظریہ کے تحت متحد کرنے پر مبنی ایک نئی قومی گفتگو کو فروغ دیا۔ اسد خاندان کا انتہائی وفادار اور نیم فوجی دستہ جسے شبیحہ (ترجمہ: بھوت) کے نام سے جانا جاتا ہے، جو اسد خاندان کو دیوتا مانتے ہیں اور "بشار کے سوا کوئی خدا نہیں ہے!!" جیسے نعرہ بلند کرتے ہیں اور اسدی نظریات کا انکار کرنے والی عوام کو متاثر یا خوفزدہ کرنے کے لیے نفسیاتی حکمت عملیوں کا استعمال کرتے ہیں۔[15]

بشار الاسد

ترمیم

حافظ کی موت کے بعد، قائد پرستی ان کے بیٹے اور جانشین بشار الاسد کو وراثت میں ملی، جنھیں پارٹی نے "نوجوان قائد" اور "عوام کی امید" قرار دیا۔ شمالی کوریا کے کِم خاندان کی مثال سے بہت زیادہ متاثر ہو کر، سرکاری پرچار اسد خاندان کو خُدائی خصوصیات سے منسوب کیا، اور بشار الاسد کے بڑے بوڑھوں کو بابائے جدید شام قرار دیا۔[12][13][14]

سنہ 2011ء میں، امریکا، یورپی یونین اور عرب لیگ کی اکثریت نے شام کے انقلاب کے واقعات کے دوران عرب بہار کے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد بشار الاسد سے استعفی دینے کا مطالبہ کیا، جس کی وجہ سے شام کی خانہ جنگی ہوئی۔ خانہ جنگی میں تقریباً 580،000 افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے کم از کم 306،000 اموات غیر لڑاکا افراد کی۔ سیریئن نیٹ ورک فار ہیومن رائٹس کے مطابق ان میں سے 90% سے زیادہ شہری ہلاکتیں بشار الاسد کی حامی افواج نے کی ہیں۔[16] بشار الاسد حکومت نے شام کی خانہ جنگی کے دوران متعدد جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے، [ب] اور بشار کی فوج، شامی عرب مسلح افواج نے بھی کیمیائی ہتھیاروں سے کئی حملے کیے ہیں۔ سب سے مہلک کیمیائی حملہ 21 اگست 2013ء کو غوطہ میں سارین گیس کا حملہ تھا جس میں 1729 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

دسمبر 2013ء میں اقوام متحدہ کے اعلیٰ کمشنر برائے انسانی حقوق نوی پلے نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے کی گئی انکوائری کے نتائج نے اسد کو جنگی جرائم میں ملوث پایا ہے۔ OPCW-UN جوئنٹ انویسٹیگیٹو میکانزم اور OPCW-UN IIT کی تحقیقات نے بالترتیب یہ نتیجہ اخذ کیا کہ بشار اسد حکومت 2017ء کے خان شیخون سارین گیس حملے اور 2018ء کے دوما کیمیائی حملے کی ذمہ دار تھی۔ 15 نومبر 2023ء کو فرانس نے شام میں شہریوں کے خلاف ممنوعہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر بشار الاسد کے خلاف گرفتاری کا پروانہ جاری کیا۔ بشار اسد نے واضح طور پر ان الزامات کی تردید کی اور بیرونی ممالک بالخصوص امریکا پر ان کی حکومت کی تبدیلی کی کوششوں کا الزام لگایا ہے۔[22]

شامی مزاحمتیوں کا قبضہ

ترمیم

عسکری پیش قدمی

ترمیم
 
2024 شامی مزاحمتی گروہ کی کارروائیوں کا نقشہ۔

7 دسمبر 2024ء کو مزاحمتی گروہ کی افواج نے تقریباً چوبیس گھنٹے کی مُڈبھیڑ کے بعد حمص کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔ حکومتی دفاع کے تیزی سے خاتمے کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کا جلد بازی میں انخلا ہوا، جنھوں نے اپنی پسپائی کے دوران حساس دستاویزات کو تباہ کر دیا۔ اس قبضے سے مزاحمتی افواج کو اہم نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے پر کنٹرول مل گیا، خاص طور پر ہائی وے جنکشن جو دمشق کو نُصیری ساحلی علاقے سے ملاتا ہے، جہاں بشاع الاسد کا سپورٹ بیس اور روسی فوجی تنصیبات دونوں واقع تھیں۔[23]

اسد کی اتحادی حزب اللہ افوان نے قریب قریب القصیر سے پسپائی اختیار کی، تقریباً 150 بکتر بند گاڑیاں اور سیکڑوں جنگجوؤں کو نکال لیا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ کلیدی اتحادیوں کی حمایت میں کمی، بشمول یوکرین پر حملہ پر توجہ مرکوز کرنے کی وجہ سے روس کی کم شمولیت، اور اسرائیل کے ساتھ مڈبھیڑ میں حزب اللہ کی بیک وقت مصروفیت، بشاری حکومت کی کمزور کا سبب بنی۔[23]

مزاحمتی گروہ کی افواج کے حمص پر قبضے کے بعد بڑے پیمانے پر عوام نے جشن منایا، جس میں باسیوں نے سڑکوں پر مزاحمتی گروہ کے حق میں نعرے لگائے۔ جشن منانے والوں نے بشار حکومت کے مخالف نعرے لگائے جن میں شامل تھے: "بشار دفعہ ہوا، حمص آزاد ہے" اور "شام زندہ باد، بشار الاسد مردہ باد"، بشار حکومت کی علامتوں کو ہٹا دیا جس میں صدر بشار الاسد کی تصاویر شامل تھیں، جبکہ مزاحمتی جتھے کے جنگجوؤں نے جشن کے طور پر گولیاں چلائیں اور فتح کی تقریبات کا انعقاد کیا۔[23]

7 دسمبر کو، شامی مزاحمتیوں نے اعلان کیا کہ انھوں نے قریبی قصبوں پر قبضہ کرنے کے بعد دمشق کو گھیرے میں لینا شروع کر دیا ہے، مزاحمتی کماندار حسن عبد الغنی نے کہا کہ "ہماری افواج کی جانب سے دار الحکومت دمشق کو گھیرنے کے آخری مرحلے پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔" مزاحمتیوں نے دمشق کے جنوبی داخلے سے 20 کلومیٹر (12 میل) کے فاصلے پر واقع قصبے صنمین پر قبضہ کرنے بعد دار الحکومت کا محاصرہ کرنا شروع کر دیا۔[24] شام کے وقت تک بشار حکومت کی حامی افواج دمشق کے مضافات میں واقع قصبوں سے نکل چکی تھیں، جن میں جرمانا، قطنا، معضمیہ الشام، داریا، الکسوہ، الضُمیر، درعا اور مزہ ہوائی تنصیب کے قریبی مقامات شامل تھے۔

بشار فوج نے سرکاری میڈیا نشریات کے ذریعے امن عامہ برقرار رکھنے کی کوشش کی، اور شہریوں پر زور دیا کہ وہ قومی سلامتی کو غیر مستحکم کرنے کے مقصد سے "جھوٹی خبروں" کو نظر انداز کریں۔ بشاری فوجی قیادت نے عوام کو ملک کے دفاع کے لیے اپنی مسلسل وابستگی کی یقین دہانی کرائی، حالانکہ ایسا کرنے کی ان کی صلاحیت تیزی سے محدود دیکھی گئی۔ مزاحمتی گروہ کی جاسوسی یونٹوں نے دار الحکومت کے دفاعی حصار میں گھس کر شہر بھر میں اسٹریٹجک مقامات پر پوزیشنیں قائم کیں۔ خصوصی آپریشن ٹیموں نے دمشق کے اندر صدر بشار الاسد کو کھوجا، تاہم ان کی تلاش کی کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔[25]

سیاسی کنٹرول کا اختتام

ترمیم

جرمانا کے مرکزی چوک میں مظاہرین نے حافظ الاسد کا مجسمہ گرا دیا۔ شام کے وقت میں بشار حکومت کی حامی افواج مبینہ طور پر کئی مضافاتی علاقوں سے پیچھے ہٹ گئیں جہاں بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہوئے۔[25]

اطلاعات کے مطابق دمشق میں بشار الاسد حکومت کے اعلی اہلکار ممکنہ انحراف کے حوالے سے مزاحمتی افواج کے ساتھ بات چیت میں مصروف تھے۔ یہ پیش رفت اس وقت ہوئی جب ایرانی حکام نے ان رپورٹوں کی تردید کی کہ بشار الاسد ملک سے فرار ہو گئے، حالانکہ ذرائع نے اشارہ کیا کہ دمشق میں ان کا ٹھکانہ نامعلوم ہے۔ مزاحمتی گروہ کی فوج کے داخلے کے بعد بشار الاسد کے صدارتی گارڈوں کو ان کی معمول کی رہائش گاہ پر تعینات نہیں کیا گیا۔ 7 دسمبر 2024ء کی شام تک، مزاحمتی افواج کو بشار الاسد کے مقام کے بارے میں کوئی ٹھوس سراغ نہیں ملا اور انھوں نے بشار کو تلاش کرنے کی کافی کوشش کی۔[25]

8 دسمبر کو تحریر الشام نے اپنے باضابطہ ٹویٹر/ایکس اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ اس نے دمشق کے دائرے میں واقع شام کی سب سے بڑی حراستی مراکز میں سے ایک، صیدنایا جیل سے بے گناہ قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔ تنظیم نے اس رہائی کو انسانی حقوق کی سابقہ خلاف ورزیوں کے پیش نظر اپنی افواج کے لیے علامتی اور اسٹریٹجک (تزویری) فتح اور بشار حکومت کی نا انصافیوں کے خاتمے کا نمائندہ سمجھا۔[26]

دمشق میں مزاحمتیوں کا داخلہ شہر کے علاقوں میں بشار کے فوجی دستوں کی کمی اور حکومتی دفاعی پوزیشنوں کے تیزی سے تحلیل ہونے کی وجہ سے بہت تھوڑی قوت آزمائی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کئی اضلاع پر قبضہ کر لیا گیا۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے تصدیق کی ہے کہ مزاحمتی (بشار حکومت مخالف) فوجوں نے دمشق میں کئی اہم تنصیبات پر کامیابی سے قبضہ کر لیا، جن میں جنرل آرگنائزیشن آف ریڈیو اینڈ ٹی وی کی عمارت اور دمشق بین الاقوامی ہوائی اڈا شامل ہیں۔ ان کی پیش قدمی نے بڑی نقل و حمل کے راستوں اور اسٹریٹجک محلوں، خاص طور پر بااثر ضلع المذہب کا کنٹرول بھی حاصل کر لیا۔[27][28]

8 دسمبر 2024 تک لاذقیہ اور طرطوس بشار حکومت کے زیر کنٹرول واحد صوبائی دار الحکومت تھے۔[29]

فرار

ترمیم

شامی عرب فوج کے دو اعلیٰ عہدیداروں کے مطابق 8 دسمبر کی اولین ساعتوں میں صدر بشار اسد مبینہ طور پر دار الحکومت میں تیزی سے بگڑتی ہوئی سکیورٹی کے حالات کے درمیان ایک نجی طیارے میں دمشق سے نامعلوم مقام کی طرف منتقل ہو گئے اسی وقت شامی باشندوں نے دمشق میں اللہ اکبر ("اللہ بہت بڑا ہے") کے نعرے بلند کیے اور جشن کے طور پر شدید فائرنگ کی۔[26][30] اعلی فوجی افسران نے بعد میں دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے بشار اسد کے فرار ہونے کی تصدیق کی، جس کے بعد اس عہدہ پر تعینات سرکاری فوجیوں کو ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا گیا۔ رامی عبد الرحمن (سوری مشاہدہ گاہ برائے انسانی حقوق)، کے مطابق بشار الاسد "دمشق بین الاقوامی ہوائی اڈے کے راستے سوریہ (شام) سے روانہ ہوئے"۔[31]

خاتون اول اسماء الاسد تین بچوں کے ہمراہ تقریباً ایک ہفتہ قبل روس منتقل ہو گئیں جب مزاحمتی جماعت کی افواج نے دمشق کی طرف پیش قدمی شروع کی تھی۔ اطلاعات کے متعلق بشار الاسد کے توسیع شدہ خاندان کے افراد، جن میں ان کی بہن کے نسب کے رشتہ دار بھی شامل تھے، نے متحدہ عرب امارات میں پناہ لی۔ مزاحمتی جماعت (بشار حکومت کا مخالف گروہ) کی پیش قدمی سے قبل کے ایام میں مصری اور اردنی عہدیداروں نے بشار الاسد پر زور دیا تھا کہ وہ ملک چھوڑ دیں اور جلاوطنی میں حکومت تشکیل دیں، حالانکہ مصری وزارت خارجہ اور اردن کا سفارت خانہ نے ایسا کرنے کی تردید کی۔[32][33]

اسد خاندان کے افراد کی روانگی کے بعد المالکی میں بشار الاسد کی خالی رہائش گاہ میں لوگوں کے گروہوں کے داخل ہونے اور اس میں تلاشی لینے کی ویڈیو آن لائن گردش ہوئیں۔[34]

سیاسی تبدیلی

ترمیم

تحریر الشام کے رہنما ابو محمد جولانی نے ٹیلیگرام پر کہا کہ شامی سرکاری ادارے فوری طور پر ان کی افواج کو نہیں سونپے جائیں گے، اور اس کی بجائے سیاسی منتقلی مکمل ہونے تک عارضی طور پر شامی وزیر اعظم محمد غازی الجلالی رہیں گے۔ محمد غازی الجلالی نے ایک سوشل میڈیا ویڈیو میں اعلان کیا کہ وہ دمشق میں رہنے اور شامی عوام کے ساتھ تعاون کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہ شام "ایک عام ملک" بن سکتا ہے اور دیگر ممالک کے ساتھ سفارت کاری کا دوبارہ آغاز ہو سکتا ہے۔[30]

اسرائیل کی چڑھائی

ترمیم

اسرائیلی افواج نے شام کے محافظہ قنیطرہ میں فوجی کارروائیاں شروع کیں۔ بکتر بند دستے اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں اور باقی شام کے درمیان بفر زون میں داخل ہوئے، اور توپ خانے کے حملے سے وسطی قنیطرہ کے دیہی علاقوں میں تل ایوبا سمیت دیگر علاقوں کو نشانہ بنایا۔[35][36] یہ کارروائی 50 سالوں میں پہلی بار ہوئی جب اسرائیلی افواج نے یوم کپور جنگ کے نتیجے میں 31 مئی 1974ء کو جنگ بندی کے معاہدے کے بعد شام کی سرحدی باڑ کو عبور کیا۔[14]

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کہا کہ چونکہ شامی عرب فوج اپنی پوزیشنیں ترک کر دی تھیں، اس لیے شام کے ساتھ 1974ء کا سرحدی معاہدہ ختم ہو گیا تھا، اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچنے کے لیے، انھوں نے اسرائیلی دفاعی افواج (IDF) کو عارضی طور پر خط بنفشی (پَرپَل لائن) پر دوبارہ قبضہ کرنے کا حکم دیا، جہاں سے دفاعی افواج سنہ 1974ء یں واپس چلی گئی تھیں، یہاں تک کہ شام میں نئی حکومت کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔[37][38]

اس کے علاوہ، اسرائیل پر شبہ تھا کہ وہ ملک شام میں فضائی حملے کرے گا، جس میں دمشق کے خلخالہ ہوائی تنصیب (ایئر بیس) اور ضلع مزہ کو نشانہ بنایا جائے گا۔[39]

رد عمل

ترمیم

مزاحمتی افواج

ترمیم

سوری (شامی) قومی اتحاد کے صدر، ہادی البحرہ نے اتوار کے روز بشار الاسد کے زوال کا اعلان کیا۔

ہیئت تحریر الشام، جو بشار اسد کی معزولی میں شامل مزاحمتی گروہ کی بنیادی قوت ہے، نے بشار اسد کے بھاگنے کے بعد شام کو "آزاد" قرار دیا۔ اس گروپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے اعلانات جاری کیے جس میں انھوں نے "تاریک دور" کے اختتام کا اعلان کیا اور ایک "نئے شام" کا وعدہ کیا جہاں "ہر کوئی امن اور انصاف کے ساتھ رہے گا"۔ ان کے بیانات میں خاص طور پر بے گھر افراد اور سابق سیاسی قیدیوں کو مخاطب کیا گیا، ان کی واپسی کے لیے دعوت نامے میں توسیع کی گئی۔[30]

عوامی رد عمل

ترمیم

دمشق میں عوامی تقریبات کا مشاہدہ کیا گیا، خاص طور پر علامتی اموی چوک میں عوام نے جشن منایا، جو روایتی طور پر سرکاری اتھارٹی کا ایک مرکز ہے جس میں وزارت دفاع اور شامی مسلح افواج کا صدر دفتر ہے۔ شہری ترک شدہ فوجی سازوسامان کے ارد گرد جمع ہوئے، سوشل میڈیا پر اس کی وڈیو نشر کیں۔ وزارت دفاع کے حکام نے مبینہ طور پر ان پیش رفتوں کے دوران اپنے صدر دفاتر کو خالی کرا لیا۔[30]

بین الاقوامی

ترمیم
 
بشار الاسد کا تختہ الٹنے کے بعد چٹا گانگ، بنگلہ دیش میں جشن کے مناظر

مزاحمتی حزب کی قوتوں کی تیزی سے پیش قدمیوں نے بین الاقوامی توجہ مبذول کروائی۔ امریکی جو بائیڈن انتظامیہ کے عہدیداروں نے چند ہی دنوں میں بشار اسد کی حکومت کے گرنے کے امکان کا خیال ظاہر کرنا شروع کیا۔ ترک صدر رجب طیب ایردوان نے 13 سال کی جنگ کے بعد شام میں امن و استحکام کی امید کا اظہار کیا۔ اسرائیل کی فوج نے صورت حال پر کڑی نظر رکھی، خاص طور پر ایرانی نقل و حرکت کے حوالے سے، جبکہ مسلح گروہوں کے حملوں کو پسپا کرنے میں اقوام متحدہ کی افواج کی بھی حمایت کی۔[40] قطری اعلی سفارت کار شیخ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی نے جنگ کے دوران سماجی، معاشی اور سیاسی مسائل پر بشار اسد کی عدم کارروائی پر تنقید کی۔ شامی حکومت کی حالت کے بارے میں تبصرے میں آل ثانی نے ایک نئے سیاسی عمل کے قیام اور نئی شامی حکومت کے ساتھ سفارت کاری میں مشغول ہونے کی اہمیت پر زور دیا۔[41]

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ان واقعات کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ بشار اسد حکومت کا خاتمہ "ہم نے ایران اور حزب اللہ پر جو ضربیں لگائی ہیں ان کا براہ راست نتیجہ ہے"۔[42]

لبنان

ترمیم

ملک کے شمال میں طرابلس اور عکار اور بر الیاس میں سینکڑوں افراد نے جشن منایا، جن میں زیادہ تر سنی مسلمان آباد ہیں جو دمشق کے زوال کے بعد سے حزب اللہ اور بشار اسد حکومت کی مخالفت کرتے رہے۔[43] حلبا، لبنان میں شامی بعث پارٹی کے دفتر پر دھاوا بول دیا گیا اور بشار اسد کی تصویر پھینک کر روند دی گئی۔[44]

تجزیہ

ترمیم

سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کے مشرق وسطی پروگرام کی سینئر فیلو، نتاشا ہال نے حکومت کے خاتمے کو اسد کے روایتی اتحادیوں کے کمزور ہونے سے منسوب کیا، جس وقت روس کی توجہ یوکرین کے ساتھ جنگ پر تھی اور ایران کو علاقائی چیلنجوں کا سامنا تھا۔ مزید برآں، انھوں نے یہ بھی کہا کہ شام کے سخت معاشی حالات نے بھی حکومت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا، جن میں تقریباً 90 فیصد آبادی انتہائی غربت میں زندگی گزار رہی ہے اور بہت سے لوگ بے گھر کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔[30]

حواشی

ترمیم
  1. عربی: عَائِلَة الْأَسَد
  2. مآخذ:[17][13][18][19][20][21]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Syrian President Bashar al-Assad has left Damascus to an unknown destination"۔ دی جروشلم پوسٹ (بزبان انگریزی)۔ 8 December 2024۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 دسمبر 2024 
  2. ""The Authority" controls Aleppo International Airport and many cities and towns in the northern Hama countryside amid a complete collapse of the regime forces" (بزبان عربی)۔ SOHR۔ 30 November 2024۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 نومبر 2024 
  3. "Syrian President Bashar al-Assad has left Damascus to an unknown destination, say two senior army officers"۔ Reuters۔ 7 December 2024۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 دسمبر 2024 
  4. "Syria Live Updates: Assad Has Resigned and Left Syria, Russia Says"۔ The New York Times۔ 8 December 2024۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 دسمبر 2024 
  5. Maya Gebeily، Timour Azhari (8 December 2024)۔ "Assad gets asylum in Russia, rebels sweep through Syria"۔ Reuters 
  6. Moshe Ma'oz (2022)۔ "15: The Assad dynasty"۔ $1 میں Klaus Larres۔ Dictators and Autocrats: Securing Power across Global Politics۔ New York: Routledge۔ صفحہ: 249–263۔ ISBN 978-0-367-60786-9۔ doi:10.4324/9781003100508 
  7. Eyal Zisser (2004)۔ "Bashar al-Asad and his Regime – Between Continuity and Change"۔ Orient۔ 01 اگست 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اپریل 2011 
  8. Magdalena Kmak، Heta Björklund (2022)۔ Refugees and Knowledge Production: Europe's Past and Present۔ Abingdon, Oxon: Routledge۔ صفحہ: 73۔ ISBN 978-0-367-55206-0۔ doi:10.4324/9781003092421 
  9. Helga Turku (2018)۔ "3: Long-Term Security Repercussions of Attacking Cultural Property"۔ The Destruction of Cultural Property as a Weapon of War۔ palgrave macmillan۔ صفحہ: 74۔ ISBN 978-3-319-57282-6۔ doi:10.1007/978-3-319-57282-6 
  10. Diana Darke (2010)۔ Syria (2nd ایڈیشن)۔ Bradt Travel Guides۔ صفحہ: 311۔ ISBN 978-1-84162-314-6 
  11. Daniel Pipes (1995)۔ Syria Beyond the Peace Process۔ Washington, D.C.: Washington Institute for Near East Policy۔ صفحہ: 15۔ ISBN 0-944029-64-7 
  12. ^ ا ب Malu Halasa، Zaher Omareen، Nawara Mahfoud (2014)۔ Syria Speaks: Art and Culture from the Frontline۔ London: Saqi Books۔ صفحہ: 125, 147–156, 161۔ ISBN 978-0-86356-787-2 
  13. ^ ا ب پ Daniel Pipes (1995)۔ Syria Beyond the Peace Process۔ Washington, D.C.: Washington Institute for Near East Policy۔ صفحہ: 6, 7, 13–17۔ ISBN 0-944029-64-7 
  14. ^ ا ب پ Ammar Shamaileh (2017)۔ Trust and Terror: Social Capital and the Use of Terrorism as a Tool of Resistance۔ New York: Routledge۔ صفحہ: 66, 70–72, 82۔ ISBN 978-1-138-20173-6 
  15. Christopher Phillips (2015)۔ The Battle for Syria: International Rivalry in the New Middle East۔ London: Yale University Press۔ صفحہ: 131۔ ISBN 978-0-300-21717-9 
  16. "Civilian Death Toll"۔ SNHR۔ September 2022۔ 05 مارچ 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  17. Geoffrey Robertson QC (2013)۔ "11: Justice in Demand"۔ Crimes Against Humanity: The Struggle for Global Justice (4th ایڈیشن)۔ New York: The New Press۔ صفحہ: 560–562, 573, 595–607۔ ISBN 978-1-59558-860-9 
  18. Syria Freedom Support Act; Holocaust Insurance Accountability Act of 2011۔ Washington DC: Committee on Foreign Affairs, House of Representatives۔ 2012۔ صفحہ: 221–229 
  19. Anchal Vohra (16 October 2020)۔ "Assad's Horrible War Crimes Are Finally Coming to Light Under Oath"۔ Foreign Policy۔ 02 نومبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  20. "German court finds Assad regime official guilty of crimes against humanity"۔ Daily Sabah۔ 13 January 2022۔ 22 جنوری 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  21. Whitney Martina Nosakhare (15 March 2022)۔ "Some Hope in the Struggle for Justice in Syria: European Courts Offer Survivors a Path Toward Accountability"۔ Human Rights Watch۔ 05 اپریل 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  22. Esther King (2 November 2016)۔ "Assad denies responsibility for Syrian war"۔ Politico۔ 28 دسمبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 دسمبر 2016۔ The Syrian president maintained he was fighting to preserve his country and criticized the West for intervening. "Good government or bad, it's not your mission" to change it, he said. 
  23. ^ ا ب پ "Homs falls: Rebels tighten grip as Assad regime teeters"۔ The Express Tribune (بزبان انگریزی)۔ 2024-12-08۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 دسمبر 2024 
  24. "Syrian rebels say they control the south and are approaching Damascus"۔ Middle East Eye (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 دسمبر 2024 
  25. ^ ا ب پ Nic Robertson (2024-12-07)۔ "Syrian rebels edge closer to Damascus as US officials say Assad regime could fall soon: Live updates"۔ CNN (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 دسمبر 2024 
  26. ^ ا ب بوابة الوسط۔ "«رويترز»: بشار الأسد غادر دمشق إلى وجهة غير معلومة"۔ alwasat.ly (بزبان عربی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 دسمبر 2024 
  27. "عاجل: هروب بشار الأسد وسقوط دمشق"۔ Elaph - إيلاف (بزبان عربی)۔ 2024-12-08۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 دسمبر 2024 
  28. "الأحداث تتسارع.. المعارضة تدخل دمشق والأسد يغادر لوجهة غير معلومة"۔ الجزيرة نت (بزبان عربی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 دسمبر 2024 
  29. "Syrian government appears to have fallen in stunning end to 50-year rule of Assad family"۔ AP News (بزبان انگریزی)۔ 2024-12-07۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 دسمبر 2024 
  30. ^ ا ب پ ت ٹ "Syria rebellion: Rebels say Syria free of Assad after reports he has fled"۔ BBC News (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 دسمبر 2024 
  31. Aya Iskandarani (2024-12-08)۔ "Rebels declare end of Assad rule in Syria"۔ Al-Monitor (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 دسمبر 2024 
  32. "Egypt denies WSJ report on asking Al Assad to leave Syria"۔ Egypt Today (بزبان انگریزی)۔ 2024-12-07۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 دسمبر 2024 
  33. "Bashar al-Assad's family left Syria for Russia amid rebel offensive-mass media | УНН"۔ unn.ua (بزبان انگریزی)۔ 2024-12-06۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 دسمبر 2024 
  34. السياسة (2024-12-08)۔ "فيديو لمنزل بشار الأسد في دمشق بعد فراره"۔ السياسة (بزبان عربی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 دسمبر 2024 
  35. "قصف إسرائيلي على تل أيوبا في ريف القنيطرة الأوسط بسوريا"۔ دار الهلال (بزبان عربی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 دسمبر 2024 
  36. Emanuel Fabian (9 December 2024)۔ "Reports claim Israeli tanks crossing into Syria buffer zone"۔ www.timesofisrael.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 دسمبر 2024 
  37. Mick Krever (8 December 2024)۔ "Watching with trepidation and glee, Netanyahu orders military to seize Syria buffer zone"۔ CNN۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 دسمبر 2024 
  38. "Israel's Netanyahu declares end of Syria border agreement, orders military to seize buffer zone"۔ The New Arab۔ 8 December 2024۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 دسمبر 2024 
  39. "Suspected Israeli strikes hit a part of Damascus, two security sources say"۔ Reuters۔ 8 December 2024۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 دسمبر 2024 
  40. Nic Robertson (2024-12-07)۔ "Syrian rebels edge closer to Damascus as US officials say Assad regime could fall soon: Live updates"۔ CNN (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 دسمبر 2024 
  41. Bassem Mroue، Zeina Karam (December 7, 2024)۔ "Syrian government forces withdraw from central city of Homs as insurgent offensive accelerates"۔ Associated Press۔ اخذ شدہ بتاریخ December 8, 2024 
  42. Lazar Berman (8 December 2024)۔ "Visiting Syria border, Netanyahu claims credit for process that led to Assad's fall"۔ The Times of Israel 
  43. "'We're going to be proud to be Syrian': After the fall of Assad, L'Orient Today meets Syrians on the road to Masnaa: Live"۔ L'Orient Today (بزبان انگریزی)۔ 2024-12-08۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 دسمبر 2024 
  44. "Syrian Baath Party office in Halba, north Lebanon, stormed, picture of Syrian President Bashar al-Assad thrown and trampled."۔ This is Beirut (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 دسمبر 2024