اسرار احمد ادراک
اسراراحمدادراک Asrar Ahmad Adraak ایک پاکستانی ادیب، شاعر،کالمسٹ اور روحانی سکالر ہیں۔ ان کی لکھی کتابوں میں سرِ فہرست کتاب "حضرت کمالِ ثانی" ہے جو انھوں نے معروف شاعر اور روحانی شخصیت جناب فقیر تابش کمال صاحب کے بارے میں مرتب کی تھی۔ اس کے بعد ان کی مشہور کتاب" پاکستان ایک اور خواب" ہے جس میں انھوں نے اپنا فلسفہ ریاست پیش کیا ہے۔ شاعری کا مجموعہ "خود کلامی" ہے۔ مختصر اور طویل کالمز پر مبنی مجموعے کا نام "لوحِ غیر محفوظ"ہے۔ فلسفیانہ افکار پر مبنی کتاب کا نام "کتاب الادراک" ہے۔ اسراراحمد ادراک نے آسٹرل پروجیکشن کے موضوع پر اردو میں پہلی بار کتاب لکھنے کی سعی کی ہے۔ سائنس فکشن کہانیاں بھی لکھتے ہیں ۔سائنس فکشن میں ان کا ناول "آسمان میں کھڑکی" مقبول ہے۔ یہ ناول ایک سائنس فکشن ناول سیریز کا حصہ ہے۔ ان کی سائنس فکشن سیریز کا نام مسٹری کویسٹ سیریز Mystery Quest Series ہے۔ان کے مزید ناولز میں :اہرام کا راز" اور "آسٹرل ورلڈ" شامل ہیں ۔ ایک صفحہ ایک کہانی کے نام سے مختصر کہانیاں لکھ رہے ہیں جبکہ مختصر کالمز کی انھوں نے پہلی بارطرح ڈالی ہے۔ دورِ جدید میں اخبارات اور ان میں چھپنے والے طویل مضامین موبائل اور ٹیبلٹ کمپیوٹرز میں پڑھنا مشکل ہے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ مختصر اور جامع بات کا رواج ڈالا جائے۔ اسرار احمد ادراک اس بات کو سمجھنے والے پہلے کالمسٹ ہیں اور ان کے کالمز نہایت مختصر شکل اختیار کر چکے ہیں جسے اختصاریئے کا نام دیا گیا ہے۔