اسقفی صِمام (mitral valve) اصل میں قلب میں پایا جانے والا ایک صِمام (valve) ہوتا ہے جو بائیں اذن (left atrium) اور بائیں بطین (left ventricle) کے درمیانی راستے پر ایک یک رخی دروازے یا کواڑ کی صورت موجود ہوتا ہے اور دوران خون کو الٹا بہنے سے روکتا ہے۔ اسقفی صمام کو --- اسقفی --- دراصل اس کی شکل کو تاجِ اِسقف (bishop's crown یعنی miter) سے تشبیہ دینے کی وجہ سے کہا جاتا ہے یعنی اس کے کواڑ کا آپس میں ملاپ یوں ہوتا ہے کہ جیسے کسی پادری (اسقف) کے سر پر موجود تاج کی پٹیاں 45 کے زاویئے پر مل رہی ہوں۔ اس کو دو کواڑ ہونے کی وجہ سے --- دوگوشہ صمام (bicuspid valve)--- بھی کہتے ہیں، جبکہ بعض اوقات اسی کو --- بائیاں اذنی بطنی صمام (left atriobentricular valve) --- بھی کہا جاتا ہے۔

نگار خانہ ترمیم