اسلامی فن تعمیر
(اسلامی طرز تعمیر سے رجوع مکرر)
اسلامی فن تعمیر کی ابتدا 622ء مطابق پہل ہجری میں شروع ہوئی جب مدینہ میں مسجد نبوی اور محمد بن عبد اللہ کی رہائش گاہ تعمیر ہوئی۔ یہ ایک بے انتہا سادہ تعمیر تھی لیکن اس میں مستقبل کی مساجد کی تعمیر کے لیے ابتدائی خطوط شامل تھے جیسے جیسے وقت گزرتا گیا یہ سادہ منصوبہ وسیع تر اور ہمہ جہت ہوتا گیا اور پھر مسجد کی تعمیر میں دوسرے تعمیراتی عناصر مثلاً صحن، حوض، نماز کا وسیع ہال، محراب مقصورہ شریف، منبر اور میناروں کا اضافہ ہوا۔