ڈاکٹر اشرف طاہر پاکستان کی پنجاب فرانزک لیبارٹری کے بانی اور سربراہ ہیں۔

پیدائش و ابتدائی تعلیم ترمیم

پنجاب میں واقع ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ایک چھوٹے سے گاؤں موروثی پور سے تعلق رکھتے ہیں جہاں کے پرائمری اسکول سے ہی انھوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔

اعلی تعلیم ترمیم

یونیورسٹی آف اگریکلچر فیصل آباد سے بی ایس سی آنرز اور ایم ایس سی آنرز کی ڈگریاں مکمل کرنے کے بعد وہ سکاٹ لینڈ چلے گے جہاں سے ایم ایس سی اور پھر پی ایچ ڈی مکمل کی جس کے بعد وہ 1976 میں امریکا چلے گئے جہاں سے فرانزک کا کام شروع کیا۔

کارکردگی ترمیم

سب سے پہلے انھوں نے امریکی ریاست اوہائیو کے لیے کام کیا۔ وہ ریاست فلوریڈا میں فرانزک بیالیوجی اور ڈی این اے ٹیکنیکل مینیجر تعینات رہے۔ ڈاکٹر اشرف طاہر فرانزک ماہر کے طور پر امریکا کی فیڈرل بیورو آف انویسٹیگیشن کے ڈائریکٹر کے ساتھ بھی کام کرتے رہے۔

پاکستان میں پنجاب فرانزک لیبارٹری کا قیام عمل میں لائے جس نام پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہے اور اسے دنیا کی بہترین فرانزیک لیبارٹری کے طور پر منوایا اور تا حال اس کے سربراہ ہیں۔

اعزازات ترمیم

امریکہ میں انھیں ان کی خدمات کے بدلے میں وہاں کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ حکومت پاکستان نے بھی انھیں ان کی خدمات کے عوض 2017 میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا تھا۔

کارنامے ترمیم

ڈاکٹر اشرف طاہر کا کہنا تھا کہ امریکا میں اپنی خدمات کے دوران وہ لگ بھگ 3000 کیسیز میں بطور گواہ پیش ہو چکے ہیں۔ اپنے چند مشہور کیسیز کے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ باکسنگ کی دنیا کا کم عمر ترین ہیوی ویٹ باکسنگ چیمئین مائیک ٹائسن کا ریپ کیس بھی انھوں نے پراسیکیوٹ کیا جس میں مشہور باکسر کو ساڑھے بارہ سال قید کی سزا ہوئی۔

حوالہ جات ترمیم