افتخار الحسن شاہ
افتخار الحسن شاہ پاکستانی سیاسی رہنما تھے۔
افتخار الحسن شاہ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ وفات | 2 اگست 2020ء |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
افتخار الحسن شاہ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ وفات | 2 اگست 2020ء |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
ولادت
ترمیمصاحبزادہ سید افتخار الحسن المعروف ظاہرے شاہ کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ سے ہے۔ وہ آلو مہار شریف کے بزرگ صاحبزادہ فیض الحسن شاہ کے فرزند ہیں، 2 فروری 1942 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ان کے گھرانے کا شمار وہاں کے مذہبی اور پیر گھرانوں میں ہوتا ہے، وہ اپنے علاقے کے گدی نشین بھی ہیں۔
سیاسی زندگی
ترمیمظاہرے شاہ پاکستان مسلم لیگ (ن) (پی ایم ایل-این) کے رکن تھے ۔ وہ 1990ء میں پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن تھے۔ وہ 1993ء میں ڈسکہ سے اور دوبارہ 1998ء میں پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ بعد میں، وہ بطور رکن قومی اسمبلی پاکستان منتخب ہوئے۔ 2013ء کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ NA-113 (سیالکوٹ-IV) سے مسلم لیگ ن کا امیدوار ۔ انھوں نے 118,192 ووٹ حاصل کیے اور پاکستان تحریک انصاف (PTI) کے امیدوار کو شکست دی ۔
اکتوبر 2017ء میں، انھیں پوسٹل سروسز سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا۔
وہ 2018ء کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ NA-75 (سیالکوٹ-IV) سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر دوبارہ قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے ۔ انھوں نے 101,617 ووٹ حاصل کیے اور پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی کو شکست دی۔
وفات
ترمیم2 اگست 2020ء کو وفات پاگئے،[1] وہ ایک ماہ سے لاہور کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ہارٹ اٹیک کے بعد ان کا بائی پاس آپریشن ہوا تو ساتھ ہی فالج کا اٹیک ہو گیا۔ ظاہرے شاہ کی تدفین اسی روز مغرب کے بعد ضلع سیالکوٹ کے گاؤں آلو مہار شریف میں کی گئی،