(افضل خان) انگریری: (Afzal khan) ایک صحافی ہیں، جنہوں نے کراچی میں ہونے والے مختلف واقعات کی کوریج کی ہے، اور پاکستان کے سب سے بڑے چینل اے آر وائی نیوز میں بطور کرائم رپورٹر کراچی اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور ماضی میں مختلف اخبارات میں بھی اپنی صحافی سرگرمیاں انجام دے چکے ہیں ، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور صحافیوں کی سب سے بڑی تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے بھی رُکن ہیں ۔

معلومات شخصیت

افضل خان کا پورا نام (محمد افضل خان) ہے۔والد کا نام مہتاب خان ہے،افضل خان ۱۰ فروری ۱۹۸۳ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔

تعلیم

  افضل خان نے جامعہ کراچی سے (بین الاقوامی تعلقات) (International Relations) میں ایم-اے کیا۔