اقوام متحدہ یوم روسی زبان
اقوام متحدہ کا دن
اقوام متحدہ یوم روسی زبان (انگریزی: UN Russian Language Day) ہر سال اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے تحت 6 جون کو منایا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ نے عظیم روسی شاعر الیکزاندرپشکن کے یوم پیدائش پر 2010ء سے روسی زبان کا دن منانے کا فیصلہ کیا تھا۔ سائنس تعلیم اور ثقافت کے فروغ کے لیے اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکو کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں تقریباً 26 کروڑ افراد روسی زبان بولتے ہیں۔ اس زبان نے ایسا ادب پیش کیا جس نے عالمی ادب پر دیر پا اور دور رس اثرات مرتب کیے۔ روسی زبان کے عظیم شاعروں الیکزاندرپشکن، لیرمونتوف اور ناول نگاروں ٹالسٹائی، فیودر دوستوئیفسکی، چیخوف اور میکسم گورکی نے عالمی ادب پر گہرے نقوش مرتب کیے۔[1]
اقوام متحدہ یوم روسی زبان | |
---|---|
باضابطہ نام | UN Russian Language Day |
منانے والے | اقوام متحدہ کے رکن ممالک |
آغاز | 6 جون 2010ء |
تاریخ | 6 جون |
تکرار | سالانہ |
منسلک | بین الاقوامی یوم مادری زبان اقوام متحدہ یوم انگریزی زبان اقوام متحدہ یوم چینی زبان اقوام متحدہ یوم عربی زبان اقوام متحدہ یوم فرانسیسی زبان اقوام متحدہ یوم ہسپانوی زبان |