البرٹ آئنسٹائن کا دماغ
سائنس دان البرٹ آئن سٹائن کا دماغ
البرٹ آئنسٹائن کے دماغ کو اس کی موت کے ساڑھے سات گھنٹے کے اندر نکال لیا گیا تھا۔ ماہرین کو اس کے 20 ویں صدی کا جینیس ہونے کی وجہ سے اس کے دماغ سے بہت دلچسپی تھی۔ آئنسٹائن کی آٹوپسی پرنسٹن ہسپتال میں ہوئی تھی۔ یہ آٹوپسی پیتھالوجسٹ تھامس سٹولز ہاروے نے کی۔[1] اس کے بعد دماغ کو پنسلوینیا یونیورسٹی کی لیب میں لے جایا گیا۔ یہاں آئنسٹائن کے دماغ کے کئی ٹکڑے کیے گئے۔ کچھ ٹکڑے ہاروے نے اپنے پاس رکھے اور باقی دوسرے پیتھالوجسٹس کو دے دیے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "The strange afterlife of Einstein's brain"۔ BBC۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ