الحاد
(الحاد/Atheism)
الحاد کا عربی زبان میں لغوی معنی انحراف یا راستے سے ہٹ جانا ہے۔الحاد کو انگریزی زبان میں atheism کہا جاتا ہے جس کا اردو زبان میں مطلب لامذبیت یا لادینیت لیا جاتا ہے۔الحاد اسلامی مضامین میں استعمال کی جانے والی ایک اصطلاح ہے جو کافروں(خدا کے ناماننے والوں) کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔
(ملحد/Atheist)
الحاد کے پیروکاروں کو ملحد،دہریے،مادیت پرست یا atheists بھی کہا جاتا ہے۔الحاد کے ماننے والوں کی تعداد ماہرین سماجیات Ariela Keysar کے الحاد پر متعدد عالمی مطالعہ اور Juhem Navarro rivera کے جائزے کے مطابق،ایک ارب ملحد اور agnostics دنیا بھر میں ہیں(دنیا کی آبادی کا 7 فیصد)،اور دنیا میں سب سے زیادہ ملحد چین میں ہیں جن کی تعداد 40 کروڑ ہے۔
(عقائد/Beliefs)
ملحدین کا خیال ہے کہ دنیا کسی خدا نے نہیں بنائی بلکہ خودبخود وجود میں آئی ہے یا پھر پہلے سے موجود تھی اور مختلف اشکال میں ہمیشہ موجود رہے گی۔ملحدین صرف ان باتوں پر یقین کرتے ہیں جن کا کوئی عقلی یا سائنسی ثبوت ہو۔تقریبا تمام ہی ملحدین لچکدار نظریات کے حامل ہوتے ہیں اس لیے اگر کوئی تھیوری غلط ثابت ہو جائے یا ترمیم کے قابل ہو تو وقت کے ساتھ چلتے ہوئے اسے تبدیل کر دینا سہی مانتے ہیں اور مزہبی لوگوں کی طرح سہی ہو یا غلط ایک ہی بات کو عقیدہ مان کر ڈٹے رہنے کے قائل نہیں۔اس کے علاوہ سائنس اور دنیاوی علوم کو ہی سب کچھ مانتے ہیں۔مذہبی شدت پسندی کے بہت خلاف ہوتے ہیں اور سب کے لیے مرضی سے سے جینے کی آذادی چاہتے ہیں۔
(الحاد کا عالمی دن/International day of Atheism)
الحاد یا دہریت کا عالمی دن 17 مارچ ہے جس کی شروعات 2013 میں ہوئی.(2013-03-17)