مولانا امام الدین قادری کوٹلوی ہندوستان پاکستان کے ایک متبحرعالم دین تھے۔

نام و نسب ترمیم

نام امام الدین بن عبد الرحمن نقشبندی کنیت ابو الیاس تھے

پیدائش ترمیم

امام الدین کوٹلوی 1861ء کو کوٹلی لوہاراں (غربی) سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔

حصول علم ترمیم

ابتدائی تعلیم اپنے والدعبد الرحمن نقشبندی سے حاصل کی۔ تکمیل اپنے برادرانِ حقیقی مولانا عبد اللہ قادری اور فقیہِ اعظم مولانا ابو یوسف محمد بشیر کوٹلوی کے علاوہ اپنے وقت کے جلیل القدر اساتذہ سے علوم دینیہ کی تحصیل فرمائی۔

بیعت و خلافت ترمیم

علومِ دینیہ کی تحصیل کے بعد 1330ھ، مطابق اکتوبر 1912ء کواعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان کے دستِ پر بیعت ہوئے اور سلسلہ عالیہ قادریہ میں خلافت و اجازت سے مشرف ہوئے۔ آپ کے دونوں بڑے بھائی ابو عبد القادر محمد عبد اللہ کوٹلوی اور فقیہ اعظم محمد شریف کوٹلوی بھی اعلیٰ حضرت کے خلیفۂ مجاز تھے۔ آپ کو سندِ اجازت و خلافت میں ان الفاظ سے دی گئی: "مجمع الفضائل منبع الفواضل حامی السنۃ والدین وماحی البدعۃ والمفسدین المولوی محمد امام الدین جعلہ اللہ کا سمہ امام الدین[1]

تصانیف ترمیم

چند تصانیف کے نام یہ ہیں:

  • نصرۃ الحق المعروف بہ تیغ نعمانیہ [2]
  • احتیاط الظہر
  • ہدایت الشیعہ
  • تنبیہ الشیعہ
  • ابطال تناسخ
  • الذکر المحمود فی بیان المولد المسعود[3]
  • وہابیوں کی امامت
  • ضرورت مرشد
  • جواز حقہ
  • مسئلہ سنت فجر
  • آیات بینات علی عجز منکری الاحتیاط [4][5]

وفات ترمیم

19/ ربیع الثانی 1381ھ، مطابق 2/ اگست 1961ء کو آپ کی وفات ہوئی۔ آپ کو "عیدگاہ شریف" (راولپنڈی) کے قبرستان میں سپرِد خاک کیا گیا۔[6]

حوالہ جات ترمیم

  1. ماہنامہ الرضا بریلی شمارہ 4،5۔1338ھ
  2. مطبوعہ مفید عام پریس سیالکوٹ، سن تالیف 1328ھ
  3. تذکرہ اکابر اہل سنت: محمد عبد‌الحکیم شرف قادری:صفحہ 83 نوری کتب خانہ لاہور
  4. https://www.ataunnabi.com/2019/02/imam-ud-deen-kotalvi-ke-qalmi-marke-by.html
  5. تذکرہ خلفائے اعلیٰ حضرت، صفحہ 260محمد صادق قصوری مجید اللہ قادری، ادارہ تحقیقات احمد رضا کراچی
  6. تذکرہ علمائے پنجاب صفحہ 125 مکتبہ رحمانیہ اردو بازار لاہور