امریندر سنگھ
کیپٹن امریندر سنگھ (پیدائش 11 مارچ 1942ء)[3] ایک بھارتی سیاست دان جو بھارتی پنجاب کے چھبیسویں وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔[4] وہ پٹیالہ سے قانون ساز اسمبلی کے رکن[5] ہونے کے علاوہ انڈین نیشنل کانگریس کے ریاستی گروپ پنجاب پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ہیں۔[6] وہ 2002ء سے 2007ء تک بھی بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہے ہیں۔[7] ان کے والد یادویندر سنگھ پٹیالہ کی نوابی ریاست کے آخری مہاراجا تھے۔[7] انھوں نے سنہ 1963ء سے سنہ 1966ء تک بھارتی فوج میں خدمات بھی سر انجام دیں۔[8] سنہ 1980ء میں پہلی مرتبہ لوک سبھا کی نشست جیتے تھے۔[7] وہ اس وقت پنجاب اردو اکیڈمی کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔[9]
امریندر سنگھ | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
مناصب | |||||||
وزیر اعلیٰ پنجاب | |||||||
برسر عہدہ 26 فروری 2002 – 1 مارچ 2007 |
|||||||
| |||||||
رکن سولہویں لوک سبھا [1] | |||||||
رکن مدت 26 مئی 2014 – 2016 |
|||||||
حلقہ انتخاب | امرتسر | ||||||
پارلیمانی مدت | 16ویں لوک سبھا | ||||||
وزیر اعلیٰ پنجاب | |||||||
برسر عہدہ 16 مارچ 2017 – 18 ستمبر 2021 |
|||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 11 مارچ 1942ء (82 سال) پٹیالہ |
||||||
شہریت | بھارت [1] برطانوی ہند ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–) |
||||||
جماعت | انڈین نیشنل کانگریس [1][2] | ||||||
والد | یادیویندرہ سنگھ | ||||||
والدہ | مہارانی مہیندر کور | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | لارنس اسکول، سنوار | ||||||
پیشہ | سیاست دان [1][2] | ||||||
ویب سائٹ | |||||||
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ | ||||||
درستی - ترمیم |
نجی زندگی
ترمیمامریندر سنگھ پٹیالہ کے مہاراجا یادویندر سنگھ اور مہارانی موہندر کور کے صاحبزادے ہیں، اس شاہی سلسلے کا تعلق سدھو براڑ نسب کے پھلکیاں خاندان سے ہے۔[10] انھوں نے ویلہم بوائز اسکول اور لارنس اسکول سناور سے تعلیم حاصل کی۔[11] اس کے بعد دی دون اسکول، دہرہ دون سے تعلیم پائی۔[12] ان کا ایک بیٹا رانیندر سنگھ اور ایک بیٹ جے ایندر کور، جو دہلی کے کاروباری شخص گرپال سنگھ سے شادی شدہ ہے۔[13] ان کی بیوی، پرنیت کور رکن پارلیمان اور سنہ 2009ء سے 2014ء تک وزیر مملکت برائے امورِ خارجہ رہیں۔
ان کی بڑی بہن ہیمندر کور کی شادی سابق وزیر خارجہ کنور نٹور سنگھ سے ہوئی تھی۔ ان کا شرومنی اکالی دل (ا) کے صدر اور سابق آئی پی ایس آفیسر سمرنجیت سنگھ من سے بھی رشتہ ہے۔ سمرنجیت سنگھ من کی بیوی اور امریندر سنگھ کی بیوی پرنیت کور بہنیں ہیں۔
فوجی زندگی
ترمیموہ قومی دفاعی اکادمی اور بھارتی فوجی اکادمی سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد جون 1963ء میں بھارتی فوج میں شامل ہوئے اور سنہ 1965ء کے اوائل میں سبکدوش ہو گئے۔ انھوں نے دوبارہ فوج میں شمولیت اختیار کی اور وہ 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں کیپٹن تھے۔[14][15] انھوں نے سکھ رجمنٹ میں بھی خدمات سر انجام دیں۔[16]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ ت https://eci.gov.in/files/category/97-general-election-2014/
- ^ ا ب https://www.workwithdata.com/person/singh-captain-amarinder-1942 — اخذ شدہ بتاریخ: 21 اکتوبر 2024
- ↑ "Punjab Live: Modi Congratulates Amarinder, Wishes Him Happy B'Day"۔ دی کوِنٹ۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مارچ 2017
- ↑ "Amarinder Singh sworn in as Punjab CM"۔ دی ہندو۔ دی ہندو۔ 16 مارچ 2017۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مارچ 2017
- ↑ دیو گوسوامی۔ "Punjab election results 2017: Full list of winners"۔ انڈیا ٹوڈے۔ لِونگ میڈیا انڈیا لمیٹڈ۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مارچ 2017
- ↑ "Congress In States – Punjab"۔ inc.in۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مارچ 2017
- ^ ا ب پ "Who is Capt Amarinder Singh? Everything you need to know"۔ دی انڈین ایکسپریس۔ ایکسپریس ویب ڈیسک۔ 16 مارچ 2017۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مارچ 2017
- ↑ "Captain Amarinder back in charge in Punjab for second time"۔ دی نیو انڈین ایکسپریس۔ PTI۔ 16 مارچ 2017۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مارچ 2017
- ↑ "Punjab Urdu Academy"۔ www.punjaburduacademy.com (بزبان انگریزی)۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 فروری 2018
- ↑ "JIND"۔ www.royalark.net۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 نومبر 2018
- ↑ پراتُل شرما (19 جنوری 2012)۔ "Captain goes all guns blazing: Congress's Amarinder Singh insists he hasn't mellowed and is sure of victory in Punjab as he takes on the Badals"۔ ڈیلی میل۔ لندن۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 نومبر 2018
- ↑ "'Seven Doscos in 15th Lok Sabha'"۔ دی انڈین ایکسپریس۔ 31 مئی 2009
- ↑ "Himachal Pradesh CM's daughter to wed Amarinder's grandson"۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 نومبر 2018
- ↑ 1965 War, the Inside Story: Defence Minister Y.B. Chavan's Diary of India-Pakistan War۔ اٹلانٹک پبلشر اینڈ ڈسٹ۔ 1 جنوری 2007۔ صفحہ: xii۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2017
- ↑ "Cong, SAD lay claim to Abdul Hamid Hold parallel rallies to pay homage"۔ دی ٹریبیون انڈیا۔ 9 ستمبر 2003۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2017
- ↑ "Army's account of 1965 war padded, says Capt's new book"۔ ہندوستان ٹائمز۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2017