امفان طوفان (انگریزی: Cyclone Amphan)مشرقی بھارت میں جاری ایک طوفان ہے جس سے بنگلہ دیش بھی متاثر ہے۔[1] یہ 2020 بحر ہند کے سمندری طوفان کا پہلا مرحلہ ہے جسے امفان نام دیا گیا ہے۔ 1999ء اوڈیشا طوفان کے بعد خلیج بنگال میں یہ پہلا طوفان ہے۔[2][3][4]

امفان طوفان
Super cyclonic storm (IMD scale)
درجہ 5 کا طوفان (SSHWS)
Amphan near peak intensity over the خلیج بنگال on مئی 18
آغاز16 مئی، 2020
ہوائیں3-minute sustained: 240 کلومیٹر/گھنٹہ (150 میٹر فی گھنٹہ)
1-minute sustained: 260 کلومیٹر/گھنٹہ (160 میٹر فی گھنٹہ)
دباؤ925 hPa (mbar); 27.32 inHg
اموات2 total
نقصاننامعلوم
متاثرہ علاقےسری لنکا، جزائر انڈمان، مشرقی بھارت، بنگلہ دیش

اس طوفان سے اوڈیشا اور مغربی بنگال میں بھاری تباہی ہوئی ہے۔ اس خطرناک طوفان سے مغربی بنگال میں کم از کم 17 لوگوں کی موت ہو گئی۔ جبکہ یہاں کے کئی علاقوں میں بھاری نقصان ہوا ہے۔ طوفان بدھ کی دوپہر ڈھائی بجے مغربی بنگال کے دیگھا اور بنگلہ دیش کے ہتیا جزیرے کے بیچ ساحل سے ٹکرایا۔ اس دوران اڈیشہ اور مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں میں بدھ کو 190 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی تھی۔ ہوا کی رفتار اب تھم گئی ہے اور طوفان بنگلہ دیش کی طرف بڑھ گیا ہے۔[5]

موسمیاتی تاریخ ترمیم

 
18 مئی 2020ء کو امفان طوفان اپنے شباب۔

آندھرا پردیش کے ساحلی شہر وشاکھاپٹنم سے 1020 کلومیٹر (635) میل دور خلیج بنگال کے جنوب مشرق میں 13 مئی کو کم درجہ کا دباو بننا شروع ہوا۔[6][7] مگر یہ کم دباو بڑے دباو میں منتقل ہونے کے لیے بہت مناسب تھا کیوں ہوا اور درجہ حرارت اور گرم سطح اس موافق تھے۔[7] اگلے چند دنوں میں یہ دباو مضبوط ہوتا گیا اور اس کا ایک مرکز بننے لگا۔[8][9] 16 مئی کو انڈین میٹریولوجیکل ڈیمارٹمینٹ نے اطلاع دی کہ کم دباو والا علاقہ BOB 01 میں منتقل ہو چکا ہے اور اب وہ بھارت کی ریاست اوڈیشا کے شہر پردیپ سے 1,100 کلومیٹر (685 میل) جنوب میں ہے۔[10]

سمندر میں اونچی لہریں ترمیم

ٹی وی فوٹیج میں دیگہا ساحل پر سمندر کی کافی اونچی لہریں دکھ رہی تھیں۔ بھاری بارش کے سبب کئی مقامات پر پانی بھر گیا، وہیں کچے مکان گر گئے یا تباہ و برباد ہو گئے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق، شمالی 24 پرگنہ اور مشرقی مدنا پور ضلعوں میں 160-170 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں۔ ہواوں کی رفتار بڑھ کر 185 کلومیٹر فی گھنٹے تک پہنچ گئی۔[5]

موجودہ حالت ترمیم

20 مئی 2020ء کو بنگلا دیش معیاری وقت کے مطابق رات 9:00 بجے مغربی بنگال کے ساگر اسلنڈ سے 20 بحری میل دور 22°42′N 88°36′E / 22.7°N 88.6°E / 22.7; 88.6 (Amphan) پر موجود تھا۔ اور کولکاتا سے 43 میل، ڈیگھا، مغربی بنگال سے 59 میل اور کالاپارا ذیلی ضلع سے 115 میل دور واقع تھا۔ 70 ناٹ (80 میل فی گھنٹہ؛ 130 کلومیٹر/گھنٹہ) کے تناسب سے زیادہ سے زیادہ 3 منٹ کی ہوائیں اور 50 ناٹ (60 میل فی گھنٹہ؛ 95 کلومیٹر/گھنٹہ) کے تناسب سے 1 منٹ کی رکی ہوئی ہوا،[11] جس میں 80 ناٹ (90 میل فی گھنٹہ؛ 150 کلومیٹر/گھنٹہ) کی صلاحیت موجود ہے۔ اس کا کم تر بایومیٹرک دباو 970 mbar (28.64 inHg) ہے اور یہ 14 ناٹ (16 میل فی گھنٹہ؛ 26 کلومیٹر/گھنٹہ) کی رفتار سے آرہا ہے۔[12]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. Andrew Freedman، Joanna Slater (2020-05-19)۔ "Cyclone Amphan poses extreme storm surge danger for eastern India, Bangladesh"۔ Washington Post (بزبان انگریزی)۔ ISSN 0190-8286۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مئی 2020 
  2. OdAdmin (2020-05-19)۔ "Super Cyclonic Storm #Amphan is the 1st SUCS in the Bay of Bengal since the 1999 Odisha Super Cyclone"۔ OdishaDiary (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مئی 2020 
  3. "Amphan transforming into super cyclone, first after deadly 1999 super cyclone in Bay of Bengal"۔ Hindustan Times (بزبان انگریزی)۔ 2020-05-18۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مئی 2020 
  4. "امفان طوفان کی آمد، بنگال اور ادیشہ میں لاکھوں افراد محفوظ"۔ inquilab.com 
  5. ^ ا ب "امفان طوفان سے بنگال میں 17لوگوں کی موت"۔ News18.com 
  6. Tropical Weather Outlook for the North Indian Ocean مئی 13, 2020 06z. India Meteorological Department. 13 مئی 2020. Archived from the original on 18 مئی 2020. https://web.archive.org/web/20200518154737/https://www.wis-jma.go.jp/d/o/DEMS/Alphanumeric/Warning/Tropical_cyclone/20200513/071900/A_WTIN20DEMS130719_C_RJTD_20200513072446_98.txt۔ اخذ کردہ بتاریخ 18 مئی 2020. 
  7. ^ ا ب Significant Tropical Weather Advisory for the Indian Ocean مئی 13, 2020 18z. United States Joint Typhoon Warning Center. 13 مئی 2020. Archived from the original on 18 مئی 2020. https://web.archive.org/web/20200518171103/https://www.wis-jma.go.jp/d/o/PGTW/Alphanumeric/Analysis/Miscellaneous/20200513/180000/A_ABIO10PGTW131800_C_RJTD_20200513171946_85.txt۔ اخذ کردہ بتاریخ 18 مئی 2020. 
  8. Tropical Weather Outlook for the North Indian Ocean مئی 14, 2020 06z. India Meteorological Department. 14 مئی 2020. Archived from the original on 18 مئی 2020. https://web.archive.org/web/20200518200332/https://www.wis-jma.go.jp/d/o/DEMS/Alphanumeric/Warning/Tropical_cyclone/20200514/070000/A_WTIN20DEMS140700_C_RJTD_20200514071617_78.txt۔ اخذ کردہ بتاریخ 18 مئی 2020. 
  9. Tropical Cyclone Formation Alert مئی 15, 2020 10z. United States Joint Typhoon Warning Center. 15 مئی 2020. Archived from the original on 18 مئی 2020. https://web.archive.org/web/20200518200022/https://www.wis-jma.go.jp/d/o/PGTW/Alphanumeric/Warning/Tropical_cyclone/20200515/100000/A_WTIO21PGTW151000_C_RJTD_20200515095331_29.txt۔ اخذ کردہ بتاریخ 18 مئی 2020. 
  10. Tropical Weather Outlook for the North Indian Ocean مئی 16, 2020 04:05z. India Meteorological Department. 14 مئی 2020. Archived from the original on 18 مئی 2020. https://web.archive.org/web/20200518200332/https://www.wis-jma.go.jp/d/o/DEMS/Alphanumeric/Warning/Tropical_cyclone/20200514/070000/A_WTIN20DEMS140700_C_RJTD_20200514071617_78.txt۔ اخذ کردہ بتاریخ 18 مئی 2020. 
  11. "Nrlmry.navy PDF on Cyclone Amphan"  [مردہ ربط]
  12. "Rsmcnewdelhi.imd PDF on Cyclone Amphan" (PDF)۔ 30 جولا‎ئی 2015 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ 

بیرونی روابط ترمیم