اندر پرستھ
(اندرپرستھ سے رجوع مکرر)
"اندر پرستھ" جمنا کے کنارے، دہلی سے چند میل کے فاصلے پر ایک شہر ہے جسے پانڈووں نے آباد کیا تھا۔ مہابھارت کے مطابق یہ نہایت عالی شان محل اور فصیلوں والا شہر تھا۔ ہندو عقائد کے مطابق اندر مہاراج بھی کبھی سیر کو افلاک سے یہاں چلے آتے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ اس شہر کے بانی ‘اندرا‘ تھے۔
اندر پرستھ جدید دہلی کے پرانے قلعہ کی جگہ پر پانڈووں کی دار الحکومت بنی لیکن بعد میں ترک کر دیا۔ بعد میں اسی نگر کو دوبارہ کسی راجا نے جس کا نام دہلو تھا آباد کیا اور اس بستی کا نام پہلے دہلو اور پھر دہلی ہوا۔ اس کے سات سو بانوے برس کے بعد 1052ء میں چوہانوں کے راجا اننگ پال کی راجدھانی بنا۔ اس وقت سے یہ شہر کئی مرتبہ اجڑا اور آباد ہوا لیکن کسی نہ کسی صورت میں قائم رہا۔ مغلوں کے دور میں شاہ جہان آباد بنا اور برطانوی عہد میں نئی دہلی وجود میں آئی۔[1]