اندر پرستھ کالج برائے نسواں، دہلی

اندر پرستھ کالج برائے نسواں، دہلی (انگریزی: Indraprastha College for Women) (ہندی: इंद्रप्रस्थ महिला कॉलेजدہلی کا مشہور اور قدیم ترین کالج برائے نسواں ہے۔[1] اس کی بنیاد 1924ء میں رکھی گئی تھی اور اس کا الحاق دہلی یونیورسٹی ہے۔[2][3][4] کالج میں معاشیات، لبرل آرٹس، تجارت، ادب، کمپیوٹر سائنس، ملٹی میڈیا اینڈ ماس کمیونی کیشن کے شعبے میں گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن تک کی تعلیم دی جاتی ہے۔[5][6][7][8]

تاریخ

ترمیم

اندرپرستھ کالج کی بنیاد اندرپرستھ گرلز کالج پر 1904ء میں رکھی گئی تھی۔ اس کالج کی تحریک جنگ آزادی کی کارکن، ماہر تعلیمات اور سماجی کارکن اینی بیسنٹ نے چلائی تھی اور لالا جوگل کشور کی قیادت میں دہلی کے چند لوگوں نے چھیپیوارہ، پرانی دہلی میں اس کا افتتاح کیا۔ اس کی پہلی پرنسپل جنوبی آسٹریلیا کی لیونورا گمینیر تھیں۔[9][10][11] 1922ء میں قائم کر دی دہلی یونیورسٹی نے اس کالج سے ساتھ الحاق کر لیا اور اپنے کالجوں میں شامل کر لیا۔ 1930ء اور 1938ء میں کالج میں ڈگری کورسز متعارف کرائے گئے۔ 1952ء میں کلوتی گپتا کے نام پر ایک ہاسٹل کا نام رکھا گیا۔ وہ کالج کی دوسری پرسنپل تھیں۔[12] 3 جولائی 1984ء کو کالج کا جشن ڈائمنڈ جبلی جشن منایا گیا۔[13]

2009ء میں 200 نشستوں پر مشتمل ایک ہاسٹل 1.53 ایکڑ زمین میں کالج کیمپس میں ہی بنایا گیا۔[14]

کورسز

ترمیم

اندرپرستھ کالج دہلی یونیورسٹی کا وہ واحد کالج ہے جہاں ماس میڈیا اور ماس کمیونیکیشن میں گرجویشن کورس کرایا جاتا ہے۔[15] 2005ء میں آئی پی کالج میں پہلی دفعہ سائبر کیفے اور نیشنل سرویس اسکیم اور نیشنل کیڈیٹ کورپس کے دفاتر قائم کیے گئے۔[16]

2014ء میں آئی پی کالج دہلی یونیورسٹی کا پہلا کالج بنا جہاں شعبہ برائے ماحولیات قائم کیا گیا۔ کالج کا یہ سب سے نیا شعبہ ہے۔[17] ہر سال کالج اپنا سالانہ تہوار ‘شروتی‘ مناتا ہے۔[18][19] کالج کی دیگر تقریبات میں انگریزی زبان میں ‘ویواد‘ نامی بحث ہوتی ہے۔ اسے انگلش ڈیبیٹنگ سوسائٹی منعقد کرتی ہے۔[20] ایک سالانہ تھیٹر ‘کردار‘ ہر سال ڈراماٹک سوسائٹی کے ذریعہ منعقد ہوتا ہت۔[21]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Music fest at Indraprastha College held[مردہ ربط] دی انڈین ایکسپریس، 3 ستمبر 2002.
  2. Indraprastha College for Women آرکائیو شدہ 23 اپریل 2009 بذریعہ وے بیک مشین دہلی یونیورسٹی Website.
  3. Women, education and politics: the women's movement and Delhi's Indraprastha College، by Meena Bhargava, Kalyani Dutta. Oxford University Press, 2005. آئی ایس بی این 0-19-566911-8۔ Page 9۔
  4. "Indraprastha College for Women"۔ India9.com۔ 14 اکتوبر 2005۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 فروری 2011 
  5. The Premier Colleges of India آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ educationinfoindia.com (Error: unknown archive URL) www.educationinfoindia.com.
  6. "Top colleges in India: Details, seats and cut-off percentages"۔ انڈیا ٹوڈے۔ یاہو!۔ 13 جون 2012 
  7. "DIRECTORY OF BEST COLLEGES 2015: ARTS"۔ انڈیا ٹوڈے۔ 27 اگست 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اکتوبر 2019 
  8. "DIRECTORY OF BEST COLLEGES 2015: COMMERCE"۔ انڈیا ٹوڈے۔ 27 اگست 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اکتوبر 2019 
  9. Delhi, the emperor's city: rediscovering Chandni Chowk and its environs، by Vijay Goel. Published by Lustre Press, 2003. آئی ایس بی این 81-7436-240-1۔
  10. REVIEWS: Cognisant Indian women[مردہ ربط] ڈان (اخبار)، 26 نومبر 2006.
  11. IP college for women[مردہ ربط]، ہندوستان ٹائمز، 7 جون 2007.
  12. "College archive to share tales of women's movement"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ اگست 25, 2015 
  13. Women in India & Japan: A Comparison، by Ramesh Madan. Published by Manak Publications, 2004. آئی ایس بی این 81-7827-099-4۔ Page 123۔
  14. I P College gets a second hostel آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ hindu.com (Error: unknown archive URL)، دی ہندو، 3 جون 2009.
  15. IP College set for hi-tech makeovers آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ articles.timesofindia.indiatimes.com (Error: unknown archive URL) دی ٹائمز آف انڈیا، 15 جون 2005.
  16. "Environmental Studies"۔ sites.google.com۔ 01 اکتوبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 ستمبر 2016 
  17. ۔۔۔students of Indraprastha College are preparing for annual fest ' Shruti '۔ آرکائیو شدہ 1 دسمبر 2005 بذریعہ وے بیک مشین دی انڈین ایکسپریس، 2 ستمبر 2005.
  18. Shruti 2002 دی ٹریبیون، 6 دسمبر 2002.
  19. "Indraprastha College for Women announces Vivaad'13"۔ www.coolage.in۔ 14 دسمبر 2012۔ 17 مئی 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2014 
  20. "IPCW Celebrates Kirdaar'14, Annual Theatre Festival"۔ www.universityexpress.co.in۔ 2 مارچ 2014۔ 17 مئی 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2014