انشومن رتھ (پیدائش: 5 نومبر 1997ء) ہانگ کانگ میں پیدا ہونے والا ایک بھارتی کرکٹ کھلاڑی ہے جو پہلے ہانگ کانگ کی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلتا اور قیادت کرتا تھا۔ [1] ستمبر 2019ء میں وہ بھارت میں کیریئر بنانے کے لیے ہانگ کانگ کی قومی ٹیم سے ریٹائر ہوئے۔ [2] اگست 2021ء میں وہ بھارتی پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے اپنی ہانگ کانگ کی شہریت ترک کرنے کے بعد بھارت میں مقامی کھلاڑی کے طور پر کھیلنے کے اہل ہو گئے اور فی الحال 2021-22ء بھارتی مقامی کرکٹ سیزن میں اوڈیشہ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ [3] انشومن رتھ کا گھر ستیہ نگر، بھونیشور ، اوڈیشہ ، بھارت میں واقع ہے اور اس کا تعلق اوڈیا خاندان سے ہے۔ 1990ء کی دہائی کے آخر میں ان کے والد کاروبار کے لیے بھارت چھوڑ کر ہانگ کانگ میں آباد ہو گئے۔ انشومن کی پیدائش 1997ء میں ہانگ کانگ میں ہوئی تھی۔

انشومن رتھ
ذاتی معلومات
مکمل نامانشومن رتھ
پیدائش (1997-11-05) 5 نومبر 1997 (عمر 27 برس)
ہانگ کانگ
بلے بازیبائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیبائیں ہاتھ کا اسپن گیند باز
حیثیتبلے باز, کبھی کبھار وکٹ کیپر
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ایک روزہ (کیپ 29)8 نومبر 2014  بمقابلہ  پاپوا نیو گنی
آخری ایک روزہ18 ستمبر 2018  بمقابلہ  بھارت
پہلا ٹی20 (کیپ 17)15 جولائی 2015  بمقابلہ  نیپال
آخری ٹی2018 جنوری 2017  بمقابلہ  نیدرلینڈز
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ایک روزہ ٹوئنٹی20آئی فرسٹ کلاس لسٹ اے
میچ 18 20 5 31
رنز بنائے 736 321 391 1,442
بیٹنگ اوسط 52.57 18.88 65.16 51.50
100s/50s 1/6 0/0 0/4 3/11
ٹاپ اسکور 143* 44 98* 143*
گیندیں کرائیں 337 198 164 427
وکٹ 14 5 7 16
بالنگ اوسط 11.92 52.80 16.14 16.12
اننگز میں 5 وکٹ 0 0 0 0
میچ میں 10 وکٹ 0 0 0 0
بہترین بولنگ 3/22 3/6 4/34 3/22
کیچ/سٹمپ 4/– 6/– 3/– 7/–
ماخذ: Cricinfo، 28 ستمبر 2021ء

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Story of Anshy Rath a mark of Hong Kong's progress"۔ International Cricket Council۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 مارچ 2018 
  2. "Exclusive: Anshuman Rath quits Hong Kong to pursue Indian dream – will enter IPL draft as a local"۔ Emerging Cricket۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 ستمبر 2019 
  3. "Former Hong Kong captain Anshuman Rath set to represent Odisha in India domestic"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اگست 2021