ایف-35 لائیٹننگ
ایف-35 لائٹننگ (F-35 Lightning) دفاعی ٹیکنالوجی کے بین الاقوامی تعاون کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ 21 ویں صدی کے اس جدید ترین لڑاکا طیارے پر تحقیق اور تیاری کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 272 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ ہے ۔
| ||||
---|---|---|---|---|
نوع | پانچویں نسل کا جیٹ جنگی طیارہ ، کثیر جہتی جنگی طیارہ ، سٹیلتھ طیارہ ، بمبار جنگی طیارہ | |||
عسکری نام | F-35 (ریاستہائے متحدہ امریکا ، اطالیہ اور ناروے ) | |||
صانع | لوکہیڈ مارٹن ایئروناٹکس لوکہیڈ مارٹن |
|||
انجن | پراٹ و وٹنی ایف 135 | |||
کل پیداوار | 610 [1] | |||
معلومات | ||||
آغاز خدمات | 31 جولائی 2015[2] | |||
پہلی پرواز | 15 دسمبر 2006 | |||
صارفین | ||||
لمبائی | 50.5 فٹ ، 15.5 میٹر | |||
بلندی | 4.3 میٹر | |||
پروں کا دائرۂ کار | 460 مربع فٹ | |||
درستی - ترمیم |
تیاری
ترمیمایف 35، جسے عرفِ عام میں "جوائنٹ اسٹرائیک فائٹر (Joint Strike Fighter)" بھی کہا جاتا ہے، کے منصوبے میں برطانیہ، اٹلی، نیدرلینڈز، ترکی، کینیڈا، آسٹریلیا، ڈنمارک اور ناروے شریک ہیں۔
تازہ ترین تخمینے کے مطابق فضائیہ کے لیے تیار کیے جانے والے طیارے کی قیمت 45 ملین جبکہ بحریہ کے لیے بنائے جانے والے طیارے کی قیمت 60 ملین امریکی ڈالر ہو گی۔ اس طیارے کے ٹھیکے کے لیے دو بڑی امریکی طیارہ ساز کمپنیوں بوئنگ اور لاک ہیڈ مارٹن کے درمیان پانچ سال تک سخت کشمکش جاری رہی لیکن بالآخر پینٹاگون نے لاک ہیڈ مارٹن کے تیار کردہ پروٹوٹائپ ایکس۔ 35 کو امریکی فضائیہ، بحریہ اور میرین کور کے لیے منتخب کر لیا جسے اب ایف۔ 35 کہا جاتا ہے۔
خصوصیات
ترمیماس طیارے کی خاص بات اس میں سٹیلتھ ٹیکنالوجی کا استعمال اور اس کی عمودی پرواز اور لینڈنگ کی صلاحیت ہے۔ یہ امریکی فضائیہ میں ایف 16 اور اے-10 تھنڈربولٹ جبکہ امریکی بحریہ اور میرین کور میں ایف-18 اور ہیریئر جمپ لڑاکا طیاروں کی جگہ لے گا۔ اس طیارے میں جدید ترین ریڈار، ایویونکس اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹم نصب ہیں اور یہ نہ صرف دورِ حاضر بلکہ مستقبل میں تیار کیے جانے والے مہلک روایتی ہتھیار، کروز میزائل اور گائیڈڈ بم بھی لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
حادثات
ترمیم28 ستمبر 2018ء کو، یو ایس ایم اے سی ایف 35 بی (USMC F-35B) میرین کور ایئراسٹیشن بیوفورٹ، جنوبی کیرولائنا کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ ہواباز محفوظ رہا۔ یہ ایف 35 کے حادثے کا پہلا واقع ہے۔[4][5]
عام معلومات
ترمیمپیمائش
ترمیم- عملہ : 1
- لمبائی : 15.37 میٹر / 50.6 فٹ
- پر کی لمبائی : 10.65 میٹر / 35 فٹ
- اونچائی : 5.28 میٹر / 17.4 فٹ
- وزن : 12 ٹن
کارکردگی
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ https://f35.com/assets/uploads/downloads/F-35_Fast_Facts_-_January_2021.pdf
- ↑ https://web.archive.org/web/20130103102751/http://www.lockheedmartin.com/us/aeronautics/media-center/f-35a-takes-flight-at-eglin.html — سے آرکائیو اصل فی 3 جنوری 2013
- ↑ عنوان : Air Forces Monthly
- ↑ "F-35B Lightning II fighter jet crashes, pilot ejects in South Carolina"۔ Stripes.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 ستمبر 2018
- ↑ F-35 crashes for the first time in the jet’s 17-year history, pilot ejects safely - The Washington Post
بیرونی روابط
ترمیم- ویب سائیٹآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ jsf.mil (Error: unknown archive URL)
ویکی ذخائر پر ایف-35 لائیٹننگ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |