ایمی بائی جناح (1893ء-1878ء) محمد علی جناح کی چچازاد تھیں اور ان کی پہلی بیوی بھی تھیں۔ ان کا اصل نام سکینہ تھا جبکہ انھیں امر بائی بھی کہاجاتا تھا۔ ان کے والد کانام سرکھیم جی تھا۔ ایمی بائی کی محمد علی جناح سے شادی 1892ء میں ہوئی تھی، جب ان کی عمر صرف 14 سال جبکہ محمد علی جناح 16 سال کے تھے۔ اس موقع پر صرف سادگی سے نکاح پڑھایا گیا اور عام رسومات میں رخصتی طے کی گئی۔ شادی کے فوراً بعد محمد علی جناح انگلستان کے لیے روانہ ہو گئے۔ جب قائد اعظم وکالت کی تعلیم کے لیے لندن میں مقیم تھے تو کراچی میں متعدی وبا پھیل گئی اس وبا میں نوعمر دولہن سکینہ بائی اور قائد اعظم کی والدہ شیریں عرف مٹھی بائی انتقال کرگئیں۔ ایمی بائی سے قائد اعظم کی کوئی اولاد نہ تھی اس لیے تاریخ کے اوراق خاموش ہیں۔ جب قائد اعظم واپس آئے تو ایمی بائی کا انتقال ہو چکا تھا۔ ایمی بائی کی موت کا صدمہ ہی تھا کہ محمد علی جناح کافی عرصہ تک دوبارہ شادی کرنے پر مائل نہ ہوئے۔
ایمی بائی کی وفات کے کئی سالوں بعد 1918ء میں محمد علی جناح نے رتن بائی پیتت سے شادی کی جو معروف پارسی بینکار ڈنشا پیتت کی صاحبزادی تھیں۔

ایمی بائی جناح
تفصیل=
تفصیل=

مدت منصب
1892 – 1893
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1878ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 1893ء (14–15 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ممبئی   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات محمد علی جناح (1892–1893)  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رشتے دار فاطمہ جناح (بهابی)[1][2]

حوالہ جات ترمیم

  1. Fatima Jinnah (2003)۔ "How Fatima Jinnah died — an unsolved criminal cas"۔ Dawn News۔ موہٹہ پیلس: Jinnah of 2003۔ صفحہ: 1۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 نومبر 2015 
  2. Fatima Jinnah J (1893)۔ "Fatima Jinnah"۔ Karachi۔ صفحہ: 1۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 نومبر 2015 
  3. Jinnahbai Khan۔ "THE FAMILY OF OUR GREAT LEADER QUAID-E-AZAM MUHAMMAD ALI JINNAH"۔ صفحہ: 1 
  4. Ali Jinnah (1892)۔ "Jinnah's personal life"۔ Wordpress۔ ممبئی: Jinnah Merchant۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 نومبر 2015 

بیرونی روابط ترمیم