ایوب صابر کا حقیقی نام ایوب تھا اور صابر تخلص تھا۔ 1923ء میں کوہاٹ کے ایک قصبہ جنگل خیل میں وہ پیدا ہوئے۔[1]

علمی گھرانہترميم

صابر نے ایک ایسے گھرانے میں آنکھ کھولی جہاں ہر طرف عربی، فارسی، اردو اور پشتو کی کتابیں تھیں۔

زبانوں کا عبور اور اظہار خیالترميم

ایوب صابر نے لکھنے کا آغاز اردو سے کیا، بعد میں پشتو میں بھی لکھنے لگے۔ وہ کئی اخبارات ورسائل کے اڈیٹر رہے۔ وہ انجمن ترقی اردو کوہاٹ سے منسلک رہے۔ ایوب صابر اردو اور پشتو دونوں زبانوں کے شاعر، ادیب اور صحافی تھے۔ ایوب صابر کی اردو اور پشتو کی کئی کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔

انتقالترميم

صابر 7 فروری 1989ء کو کوہاٹ میں انتقال کر گئے تھے۔[2]

حوالہ جاتترميم

  1. پیمانۂ غزل (جلد دوم)، محمد شمس الحق، صفحہ:154
  2. https://rekhta.org/poets/ayub-sabir/profile?lang=Ur